کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر عورت اپنے غلام خاوند کے کسی حصہ کی مالک بن جائے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17278
١٧٢٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) عبد السلام عن (عطاء بن السائب) (٢) ⦗٢٩٨⦘ أن امرأة ملكت من زوجها (قيمة) (٣) (سبع) (٤) (الدرهم) (٥) (فسئل) (٦) ميسرة عن ذلك فقال: حرمت عليه، ولا أدري من أين تحل له؟.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک عورت اپنے خاوند کی سات درہم کے بقدر مالک بن گئی۔ اس بارے میں حضرت میسرہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ عورت اپنے خاوند کے لئے حرام ہوگئی۔ اور میں نہیں جانتا کہ وہ اس کے لئے کیسے حلال ہوگی ؟ میں حضرت شعبی سے ملا اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ابوبکر بن ابی موسیٰ سے ملو اور ان سے سوال کرو۔ وہ ان دنوں وہاں قاضی تھے۔ میں نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب تم کسی چیز کی طاقت نہیں رکھتے تو وہ کام کرلو جس کی تم طاقت رکھتے ہو۔ میں حضرت شعبی کے پاس آیا اور ان سے سارا واقعہ ذکر کیا تو وہ مسکرا دیئے۔ اور فرمایا کہ تم عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ کے پاس جاؤ اور ان سے سوال کرو۔ میں ان کے پاس گیا اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ عورت اپنے خاوند کے لئے حرام ہوگئی۔ میں نے ان سے پوچھا کہ وہ کیسے حلال ہوگی ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اسے ہبہ کردے، یا آزاد کردے یا بیچ دے۔ میں واپس حضرت شعبی کے پاس گیا میں نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ان کے پاس واپس جاؤ اور ان سے سوال کرو کہ وہ عدت گزارے گی یا نہیں ؟ میں ان کے پاس واپس آیا تو انہوں نے فرمایا کہ نہیں وہ عدت نہیں گزارے گی۔ میں حضرت شعبی کے پاس واپس آیا اور انہیں اطلاع دی تو انہوں نے فرمایا کہ فتوی کو محفوظ کرلو۔ میں ابن معقل کے پاس آیا۔ راوی عبدالسلام فرماتے ہیں کہ ان کا قول مجھے یاد نہیں رہا البتہ عمار بن رزیق نے عطاء بن سائب کی روایت سے ابن معقل کا قول نقل کیا ہے کہ وہ دونوں نکاح کا اعادہ کریں گے۔
حدیث نمبر: 17279
١٧٢٧٩ - فلقيت الشعبي فسألته فقال: الق أبا بكر بن أبي موسى (فاسأله) (١)، وهو يومئذ قاض فأتيته فسألته فقال: إذا لم تستطع شيئًا فدعه إلى ما (تستطيع) (٢).
حدیث نمبر: 17280
١٧٢٨٠ - فأتيت الشعبي فذكرت ذلك له فضحك وقال: اذهب إلى عبيد اللَّه ابن عبد اللَّه بن عتبة فأتيته فسألته فقال: حرمت عليه فقلت: من أين تحل له؟ قال: تهب أو تعتق أو تبيع فرجعت إلى الشعبي فسألته فقال: ارجع إليه فاسأله أتعتد منه؟ فأتيته فقال: لا، إنما هو (ماؤه) (١).
حدیث نمبر: 17281
١٧٢٨١ - (قال) (١) فرجعت إلى الشعبي فأخبرته فقال: طابق الفتوى.
حدیث نمبر: 17282
١٧٢٨٢ - فأتيت ابن (معقل) (١) فسألته فقال عبد السلام: فلم أحفظ ما قال.
حدیث نمبر: 17283
١٧٢٨٣ - فأخبرني عمار بن رزيق عن عطاء بن السائب (١) [عن ابن (معقل) (٢) قال: يستقبلان النكاح.
حدیث نمبر: 17284
١٧٢٨٤ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب] (١) (قال) (٢): سألت ميسرة عن امرأة ورثت من زوجها شيئًا قال: حرمت عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت میسرہ سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا جو اپنے غلام مالک کی وارث بن جائے تو انہوں نے فرمایا کہ وہ عورت اپنے خاوند کے لئے حرام ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 17285
١٧٢٨٥ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم في امرأة ملكت من زوجها شيئًا (قال) (١): حرمت عليه إلا أن تعتقه ساعة تملكه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اس عورت کے بارے میں جو اپنے غلام خاوند کے کسی حصہ کی مالک بن جائے فرماتے ہیں کہ اگر اس عورت نے مالک بنتے ہی فورا اپنے خاوند کو آزاد نہ کیا تو وہ اس پر حرام ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 17286
١٧٢٨٦ - حدثنا هشيم عن مغيرة أن عبيد اللَّه بن عبد اللَّه بن عتبة (قاله) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ سے بھی یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 17287
١٧٢٨٧ - (حدثنا) (١) هشيم عن حجاج عن عطاء أنه قال: حرمت عليه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وہ عورت اپنے خاوند پر حرام ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 17288
١٧٢٨٨ - حدثنا هشيم (عن يونس) (١) عن الحسن قال: (قد) (٢) حرمت عليه فليستأنف نكاحها إن أرادها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ وہ عورت خاوند پر حرام ہوجائے گی اور اگر چاہے تو دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں۔
حدیث نمبر: 17289
١٧٢٨٩ - حدثنا هشيم عن حجاج قال: وقال ذلك الشعبي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی بھی یونہی فرماتے ہیں۔
حدیث نمبر: 17290
١٧٢٩٠ - حدثنا (زيد) (١) بن (حباب) (٢) عن ابن أبي ذئب عن (عبد ربه) (٣) عن طاوس أنه سئل عن امرأة وقع لها في زوجها شرك فأعتقته ساعة ملكته فقال: لو كان (قدر ذباب) (٤) فرق بينهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جسے اس کے غلام خاوند کی ملکیت میں حصہ مل جائے اور وہ اسی وقت اسے آزاد کردے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر ایک مکھی کے برابر بھی تاخیر ہوئی تو دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔
حدیث نمبر: 17291
١٧٢٩١ - حدثنا حماد بن خالد عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: حرمت عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں وہ عورت اپنے خاوند پر حرام ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 17292
١٧٢٩٢ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا عن المرأة ترث من زوجها سهمًا قالا: حرمت عليه فإدى تزوجها (فإنها) (١) عنده على ثلاث تطليقات.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا جو اپنے غلام خاوند کے کسی حصہ کی مالک بن جائے۔ ان دونوں نے فرمایا کہ وہ اپنے خاوند پر حرام ہوجائے گی۔ اور اگر وہ اس سے شادی کرے تو مرد کے پاس تین طلاقوں کا اختیار ہوگا۔
حدیث نمبر: 17293
١٧٢٩٣ - (حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: إلى أُعتق بعد تزوجها فإنها عنده على ثلاث تطليقات) (١) لم يكن (فرقهما) (٢) طلاق.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر آزادی کے بعد شادی کرے تو اس کے پاس تین طلاقوں کا حق ہوگا۔ اور ان کے درمیان کی فرقت طلاق شمار نہیں کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 17294
١٧٢٩٤ - حدثنا أبو بكر عن إسحاق بن منصور عن شريك عن عطاء بن السائب عن ميسرة عن علي قال: حرمت عليه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ عورت اپنے خاوند پر حرام ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 17295
١٧٢٩٥ - حدثنا الثقفي عن خالد عن محمد في المرأة تملك زوجها (قال) (١): (إن) (٢) أعتقته مكانها فهما على نكاحهما.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی عورت اپنے خاوند کی مالک بنے تو اگر وہ اسے اسی وقت آزاد کردے تو ان کا نکاح باقی رہے گا۔
حدیث نمبر: 17296
١٧٢٩٦ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: إذا كان للمملوك امرأة (حرة) (١) فمات مولى المملوك فورثت امرأته (نصيبًا) (٢) منه، فإن أعتقته مكانها فهما على نكاحهما الأول، وإن لم تعتقه حرمت عليه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی غلام کی کوئی آزاد بیوی ہو اور غلام کا مالک مرجائے اور وہ بیوی اپنے خاوند کے کسی حصے کی مالک بن جائے تو اگر اس نے اپنے خاوند کو آزاد کردیا تو ان کا پہلا نکاح باقی رہے گا اور اگر اس نے آزاد نہ کیا تو وہ عورت اپنے خاوند پر حرام ہوجائے گی۔