کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک مہر کا کچھ حصہ دیئے بغیر شرعی ملاقات نہیں کرسکتا
حدیث نمبر: 17237
١٧٢٣٧ - حدثنا وكيع عن علي بن (المبارك) (١) عن يحيى عن عكرمة أن عليًا لما أراد أن يبني بفاطمة قال له النبي ﷺ: "قدم شيئًا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے شرعی ملاقات کا ارادہ کیا تو حضور ﷺ نے فرمایا کہ انہیں مہر کا کچھ حصہ ادا کردو۔
حدیث نمبر: 17238
١٧٢٣٨ - حدثنا هشيم عن أبي حمزة قال: شهدت ابن عباس وسأله رجل أنه تزوج امرأة فعسر عن صداقها فقال له ابن (عباس: إن لم تجد) (١) إلا نعلك فأعطها إياها ثم ادخل بها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حمزہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھا، ان سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ ایک آدمی نے شادی کی ہے لیکن وہ اس کا مہر ادا کرنے سے عاجز آگیا ہے۔ اس کے لئے کیا حکم ہے ؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اگر اور کچھ نہ ہو تو اسے اپنی جوتی ہی دے دو پھر اس کے ساتھ شرعی ملاقات کرو۔
حدیث نمبر: 17239
١٧٢٣٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن خصيف عن سعيد بن (جبير) (١) قال: يعطيها (ولو) (٢) خمارًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اسے شرعی ملاقات سے پہلے کچھ نہ کچھ ضرور دے خواہ ایک دوپٹہ ہی دے دے۔
حدیث نمبر: 17240
١٧٢٤٠ - حدثنا حفص عن هشام عن ابن سيرين قال: كان يقول: يلقي عليها ولو ثوبًا ثم يدخل بها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرمایا کرتے تھے کہ اسے خواہ ایک کپڑا ہی دے پھر اس کے ساتھ شرعی ملاقات کرے۔
حدیث نمبر: 17241
١٧٢٤١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن يونس عن الحسن.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور ابراہیم نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ آدمی بیوی کو مہر کا کچھ حصہ دیئے بغیر اس سے شرعی ملاقات کرے۔
حدیث نمبر: 17242
١٧٢٤٢ - وعن منصور عن إبراهيم أنهما كرها أن يدخل بها ولم يعطها من صداقها شيئًا.
حدیث نمبر: 17243
١٧٢٤٣ - حدثنا زيد بن حباب عن الضحاك بن عثمان قال: سئل الزهري عن رجل تزوج امرأة وهو (ملئ) (١) لصداقها أيدخل بها ولم يعطها شيئًا؟ قال: مضت السنة أن لا يدخل بها حتى يعطيها شيئًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک بن عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت زہری سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو شادی کے بعد عورت کا مہر دینے پر قدرت نہ رکھتا ہو کیا وہ بیوی سے جماع کرسکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ سنت یہی رہی ہے کہ جب تک کوئی نہ کوئی چیز ادا نہ کردے شرعی ملاقات نہ کرے۔
حدیث نمبر: 17244
١٧٢٤٤ - حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة (قال) (١): يهدي شيئًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ شرعی ملاقات سے پہلے کوئی چیز اسے ہدیہ میں دے دے۔
حدیث نمبر: 17245
١٧٢٤٥ - (حدثنا شبابة) (١) قال: نا (هشام) (٢) بن (الغاز) (٣) عن نافع عن ابن عمر قال: لا يحل لمسلم أن يدخل على امرأة حتى يقدم (إليها) (٤) (ما قل أو كثر) (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مسلمان کے لئے حلال نہیں کہ وہ اپنی بیوی کو کوئی تھوڑی یا زیادہ چیز دیئے بغیر اس سے شرعی ملاقات کرے۔
حدیث نمبر: 17246
١٧٢٤٦ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن عكرمة أن النبي ﷺ قال لعلي (١): "إعْطِهَا دِرْعَكَ (الحَطِميّة) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ اپنی زوجہ کو اپنی حطمی چادر ہی دے دو ۔