کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کسی آدمی نے خود کو آزاد بتاتے ہوئے نکاح کیا لیکن بعد میں وہ غلام نکلا توکیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 16983
١٦٩٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي في (امرأة) (١) تزوجت رجلًا على أنه حر فوجد (عبدًا) (٢) قال: (تخير) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے خود کو آزاد بتاتے ہوئے نکاح کیا لیکن بعد میں وہ غلام نکلا تو عورت کو اختیار ہوگا۔
حدیث نمبر: 16984
١٦٩٨٤ - حدثنا غندر عن أشعث عن الحسن أنه سئل عن رجل (دلس) (١) نفسه لامرأة [فزعم أنه حر وهو عبد؟ قال: تخير
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے خود کو آزاد بتاتے ہوئے نکاح کیا لیکن بعد میں وہ غلام نکلا تو عورت کو اختیار ہوگا۔
حدیث نمبر: 16985
١٦٩٨٥ - حدثنا (معن) (١) بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري في امرأة] (٢) غرت بعبد وكانت (تحسبه) (٣) حرًا قال ابن شهاب: تخير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی عورت کو غلام کے بارے میں دھوکا دیا گیا وہ اسے آزاد سمجھتی رہی جبکہ وہ غلام تھا تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ عورت کو اختیار ہوگا۔
حدیث نمبر: 16986
١٦٩٨٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن حبيب عن عمرو قال: سئل جابر بن زيد (عن) (١): عبد أتى قومًا فأخبرهم أنه حر (فانكحوه) (٢) امرأة حرة ثم علموا بعد ذلك أنه عبد غرت به قال: إذا علمت به فإن شاءت (مكثت) (٣) (عنده) (٤) وإن شاءت فارقته ولا حق له عليها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی غلام کسی قوم کے پاس آیا اور اس نے ان سے کہا کہ وہ آزاد ہے۔ لوگوں نے ایک آزاد عورت کی اس سے شادی کرادی۔ پھر بعد میں انہیں علم ہوا کہ یہ غلام تھا اور اس عورت کو دھوکا دیا گیا ہے ؟ حضرت جابر نے فرمایا کہ جب اسے علم ہو تو اسے اختیار ہوگا کہ چاہے اس کے پاس رہے اور اگر چاہے تو اس سے جدائی اختیار کرلے۔ مرد کو عورت پر کوئی حق حاصل نہ ہوگا۔
حدیث نمبر: 16987
١٦٩٨٧ - حدثنا علي بن مسهر عن إسماعيل بن أبي خالد عن الشعبي قال: أيما عبد جاء إلى حرة فزوجته فعلصت (بعد ذلك) (١) (أنه عبد) (٢) (فإن) (٣): شاءت استقرت عنده كان شاءت فارقته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے خود کو آزاد بتاتے ہوئے نکاح کیا لیکن بعد میں وہ غلام نکلا تو عورت کو اختیار ہوگا کہ اس کے پاس رہے یا اس سے جدا ہوجائے۔