حدیث نمبر: 16976
١٦٩٧٦ - حدثنا جرير (بن) (١) عبد (الحميد) (٢) عن مغيرة عن سماك بن سلمة أن شريحًا أجاز (نكاح) (٣) (وصي، وصي) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سماک بن حرب فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے وصی کے کرائے ہوئے نکاح کو درست قرار دیا۔
حدیث نمبر: 16977
١٦٩٧٧ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الحارث قال: (يشاور) (١) الولي الوصي في النكاح، و (يلي) (٢) عقدة النكاح: الولي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ ولی نکاح کرانے کے لئے وصی سے مشورہ کرے گا اور عقدنکاح کا نگران ولی ہی ہوگا۔
حدیث نمبر: 16978
١٦٩٧٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن حماد في وصي (زوّج) (١) يتيمة صغيرة في حجره قال: (جائز) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر کسی وصی نے اپنی پرورش میں موجود کسی یتیم بچی کا نکاح کرادیا تو یہ جائز ہے۔
حدیث نمبر: 16979
١٦٩٧٩ - حدثنا غندر عن أشعث عن الحسن في الوصي (يزوج) (١) قال: هو جائز.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی وصی نکاح کرادے تو جائز ہے۔
حدیث نمبر: 16980
١٦٩٨٠ - حدثنا ابن نمير عن (حريث) (١) عن الشعبي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی اور ابراہیم فرماتے ہیں کہ نکاح کے علاوہ وصی کا ہر تصرف جائز ہے۔
حدیث نمبر: 16981
١٦٩٨١ - (و) (١) عن الحكم وحماد عن إبراهيم (قالا) (٢): ما صنع الوصي فهو جائز إلا النكاح.
حدیث نمبر: 16982
١٦٩٨٢ - حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن أنه كان لا يجعل للوصي (من) (١) أمر النكاح شيئًا إلا أن يكون (قد) (٢) قال: أنت وصي في نكاح (أخواتي) (٣) (وبناتي) (٤) فإن فعل فالوصي أحق من الولي، وإلا فالولي أحق من الوصي.
مولانا محمد اویس سرور
حسن وصی کو نکاح کی اجازت نہ دیتے تھے البتہ اگر اسے وصی بنانے والا یہ کہے کہ تو میری بہنوں اور میری بیٹیوں کے نکاح کا وصی ہے۔ اگر وہ ایسا کرے تو وصی نکاح کے معاملے میں ولی سے زیادہ حق دار ہے۔ اگر یہ نہ کہا تو ولی وصی سے زیادہ حق دار ہوگا۔