کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کیا ایسی باندی کا سابقہ خاوند اب ملکیت کی بنا پر اس سے مباشرت کرسکتا ہے؟
حدیث نمبر: 16903
١٦٩٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن إدريس عن ليث عن طاوس ققال: هي (مما) (١) ملكت يمينه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اب یہ اس کی باندی ہے۔
حدیث نمبر: 16904
١٦٩٠٤ - حدثنا عباد بن عوام سعيد عن قتادة عن الحسن قال: يطأها بملك اليمين.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اب ملکیت کی بنا پر اس سے مباشرت کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 16905
١٦٩٠٥ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن محمد عن حميد بن عبد الرحمن قال: أحلتها آية وحرمتها آية أخرى، ولا آمرك ولا أنهاك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ پہلی آیت { وأحل لکم ماوراء ذالکم } نے اسے حلال کیا۔ دوسری آیت { حتی تنکح زوجا غیرہ } نے اسے حرام کردیا۔ میں نہ تو تمہیں حکم دیتا ہوں اور نہ منع کرتاہوں۔
حدیث نمبر: 16906
١٦٩٠٦ - حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: (ليس) (١) له أن يغشاها بملك اليمين، وإن شاء أعتقها (وتزوجها) (٢)، وكانت عنده على واحدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ ملکیت کی وجہ سے وہ اس سے مباشرت نہیں کرسکتا، اگر چاہے تو اسے آزاد کرکے اس سے نکاح کرلے۔ پھر اس کے پاس صرف ایک طلاق کا حق رہ جائے گا۔ حضرت قتادہ کا بھی یہی قول تھا۔
حدیث نمبر: 16907
١٦٩٠٧ - وكان قتادة يأخذ به.
حدیث نمبر: 16908
١٦٩٠٨ - حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة عن جابر وأبي سلمة مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر اور حضرت ابو سلمہ سے بھی یونہی منقول ہے۔