کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر ایک آدمی اپنی بیوی کوطلاق دے اور کوئی غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر اس سے شادی کرلے تو کیا وہ پہلے خاوند کے لئے حلال ہوجائے گی؟
حدیث نمبر: 16811
١٦٨١١ - حدثنا هشيم عن منصور عن الحسن قال: إذا طلق الرجل امرأته ثم تزوجها عبد بغير إذن مواليه فدخل بها، قال الحسن: ليس بزوج.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے اور کوئی غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر اس سے شادی کرلے اور شرعی ملاقات بھی کرلے تو کیا وہ پہلے خاوند کے لئے حلال ہوجائے گی ؟ حسن نے فرمایا کہ یہ اس کا خاوند نہیں ہے۔ یعنی وہ پہلے خاوند کے لئے حلال نہیں ہوگی۔
حدیث نمبر: 16812
١٦٨١٢ - حدثنا هشيم عن محمد بن سالم عن الشعبي مثل قول الحسن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے بھی یہی منقول ہے۔ البتہ حضرت حکم فرماتے ہیں کہ یہ غلام اس کا خاوندبن گیا۔ اب وہ پہلے خاوند سے نکاح کرسکتی ہے۔
حدیث نمبر: 16813
١٦٨١٣ - وقال الحكم: هو زوج وله أن يراجعها.
حدیث نمبر: 16814
١٦٨١٤ - حدثنا حفص بن غياث عن ابن جريج عن عطاء في المرأة تطلق ثلاثًا فيتزوجها عبد بغير إذن مواليه قال: قال عطاء: كل نكاح على غير وجه نكاح فإنها لا ترجع إلى زوجها الأول.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو تین طلاق دے اور کوئی غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر اس سے شادی کرلے تو کیا وہ پہلے خاوند کے لئے حلال ہوجائے گی ؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ نکاح درست نہیں، لہٰذا وہ پہلے خاوند سے نکاح نہیں کرسکتی۔
حدیث نمبر: 16815
١٦٨١٥ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن (١) عبد العزيز بن (عبيد اللَّه) (٢) عن الحارث عن إبراهيم قال: لا ترجع إليه لأنه نكاح ليس رشدة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ پہلے خاوند سے نکاح نہیں کرسکتی، کیونکہ نکاح درست نہیں۔
حدیث نمبر: 16816
١٦٨١٦ - حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن (جرير) (١) عن حماد قال: لا يحل لها أن ترجع به إلى زوجها الأول حتى تنكح نكاح المسلمين الذي يجوز.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ وہ اس وقت تک پہلے خاوند سے نکاح نہیں کرسکتی جب تک مسلمانوں والا جائز نکاح نہ کرلے۔
حدیث نمبر: 16817
١٦٨١٧ - حدثنا عفان قال: نا سعيد بن زيد قال: نا ليث عن طاوس قال: كل نكاح كان بغير سنة فإن المرأة لا تحل لزوجها الأول.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ غیر شرعی نکاح سے عورت پہلے خاوند کے لئے حلال نہیں ہوتی۔
حدیث نمبر: 16818
١٦٨١٨ - حدثنا أبو أسامة عن سفيان عن جابر عن عامر في العبد والخصي قال: هو زوج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ غلام اور خصی بہر حال زوج ہیں۔