حدیث نمبر: 16717
١٦٧١٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا غسان بن مضر عن سعيد بن يزيد قال: جاءت ⦗١٧٣⦘ امرأة إلى جابر بن زيد فقالت: إني زوجت نفسي، فقال: إنك (لتحدثيني) (١) أنك (لزنيت) (٢)؟ (فسفعت) (٣) (برنة) (٤) ثم انطلقت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن یزید فرماتے ہیں کہ ایک عورت حضرت جابر بن زید کے پاس آئی اور اس نے کہا کہ میں نے اپنی شادی کرادی۔ حضرت جابر بن زید نے فرمایا کہ تو مجھ سے یہ گفتگوکررہی ہے کہ تو نے زنا کیا ہے ! یہ سن کر اس عورت نے چیخ ماری اور اس کا رنگ بدل گیا پھر وہ چلی گئی۔
حدیث نمبر: 16718
١٦٧١٨ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن محمد قال: لا تنكح المرأة نفسها، وكانوا يقولون: إن الزانية هي التي تنكح نفسها.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ عورت اپنا نکاح نہیں کراسکتی، اسلاف کہا کرتے تھے کہ زانیہ وہ ہے جو اپنا نکاح خودکرادے۔
حدیث نمبر: 16719
١٦٧١٩ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن محمد بن سيرين عن أبي هريرة بمثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 16720
١٦٧٢٠ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا سعيد عن قتادة عن جابر بن زيد عن ابن عباس قال: إن البغايا اللاتي ينكحن أنفسهن بغير بينة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ فاحشہ عورتیں وہ ہوتی ہیں جو بغیر گواہی کے اپنا نکاح کرلیتی ہیں۔