کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: طواف کے دوران چادر کو دائیں بغل سے نکال کر بائیں کندھے پر ڈالنا
حدیث نمبر: 16641
١٦٦٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا روح بن عبادة عن محمد بن عبد الرحمن العدني قال: رأيت محمد بن علي يرمل بين الركن اليماني والحجر وهو مضطبع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عبد الرحمن العدنی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ کو رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان رمل کرتے ہوئے دیکھا آپ نے اپنی چادر دائیں بغل سے نکال کر بائیں کندھے پر ڈالی ہوئی تھی۔
حدیث نمبر: 16642
١٦٦٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن ابن يعلى عن أبيه قال: رأيت النبي ﷺ يطوف بالبيت مضطبعًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن یعلی رضی اللہ عنہاپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو طواف کرتے ہوئے دیکھا، اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چادر دائیں بغل سے نکال کر بائیں کندھے پر ڈالی ہوئی تھی۔
حدیث نمبر: 16643
١٦٦٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا قبيصة (عن سفيان) (١) عن ابن جريج عن عبد الحميد عن (ابن) (٢) يعلى عن أبيه عن النبي ﷺ مثله (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن یعلی رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 16644
١٦٦٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (قبيصة) (١) عن سفيان عن ابن جريج أن عمر بن عبد العزيز طاف بالبيت مضطبعًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز اسی طرح طواف فرماتے تھے۔