کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات مکہ مکرمہ آنے کے بعد اس جگہ نہیں اترتے جس جگہ سے ہجرت کی تھی
١٦٦٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن الوليد بن (جميع) (١) عن أبي سلمة أن عمر بن الخطاب وعائشة كانا إذا قدما مكة لم ينزلا المنزل الذي هاجرا منه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن خطاب اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا جب مکہ مکرمہ تشریف لاتے تو جس جگہ سے ہجرت کی تھی وہاں پر نہ اترتے تھے۔
١٦٦٢١ - حدثنا أبو بكر [قال: حدثنا أبو أسامة عن زكريا عن (سعد) (١) بن إبراهيم] (٢) قال: كان عبد الرحمن بن عوف إذا قدم مكة حاجًا كره أن ينزل بيته الذي هاجر منه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف جب حج کے لیے مکہ مکرمہ تشریف لائے تو اس گھر میں اترنے کو ناپسند جانا جس گھر سے ہجرت کی تھی۔