حدیث نمبر: 16578
١٦٥٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أسلم المنقري قال قلت لعطاء: أخرج إلى المدينة (١) أهل بعمرة من ميقات النبي ﵇؟ قال: طوافك بالبيت أحب إلي من سفرك إلى المدينة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسلم المنقری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے کہا : کیا میں مدینہ جاؤں تاکہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میقات سے عمرہ کے لیے احرام باندھوں ؟ آپ نے فرمایا بیت اللہ کا طواف کرنا میرے نزدیک مدینہ منورہ کی طرف سفر کرنے سے افضل ہے۔
حدیث نمبر: 16579
١٦٥٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (عمر) (١) بن ذر عن مجاهد (أنه) (٢) قال: طوافك بالبيت أحب إلي [من سفرك إلى المدينة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک بیت اللہ کا طواف کرنا مدینہ منورہ کا سفر کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔
حدیث نمبر: 16580
١٦٥٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا إسماعيل بن) (١) عبد الملك عن عطاء قال: الطواف بالبيت أحب إلي] (٢) من الخروج إلى العمرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ طواف کرنا عمرہ کے لیے نکلنے سے زیادہ میرے نزدیک پسندیدہ ہے۔