حدیث نمبر: 16570
١٦٥٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن نصر بن عدي قال: سمعت مجاهدًا يقول: إنما سمي البيت العتيق لأنه أعتق من الجبابرة، فليس جبار يدعي أنه له.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کعبہ کا نام بیت عتیق اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ اس کو جابروں سے آزاد کیا گیا ہے، پس کوئی جابر یہ نہیں کہہ سکتا کہ خانہ کعبہ میرا ہے۔
حدیث نمبر: 16571
١٦٥٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع وغندر (عن) (١) شعبة عن الحكم عن عكرمة وعطاء وطاوس: ﴿فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِمْ﴾ [إبراهيم: ٣٧]، قالوا: تهوي إليه قلوبهم يأتونه -يعني البيت-.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ اور حضرت عطاء اور حضرت طاؤس اللہ تعالیٰ کے ارشاد { فَاجْعَلْ اَفْئِدَۃً مِّنَ النَّاسِ تَھْوِیْ اِلَیْھِمْ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ ان کے دل اس کی طرف پھیر دیئے گئے ہوں وہ اس کے پاس آتے ہوں۔
حدیث نمبر: 16572
١٦٥٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي الهيثم عن سعيد ابن جبير: ﴿جَعَلَ اللَّهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ قِيَامًا لِلنَّاسِ﴾ [المائدة: ٩٧]، قال: شدة لدينهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر اللہ تعالیٰ کے ارشاد { جَعَلَ اللّٰہُ الْکَعْبَۃَ الْبَیْتَ الْحَرَامَ قِیٰمًا لِّلنَّاسِ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ ان کے دین و مذہب کی شدت کی وجہ سے۔
حدیث نمبر: 16573
١٦٥٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن (ابن أبي) (١) نجيح عن مجاهد قال: إنما سميت الكعبة لأنها (مربعة) (٢)، وإنما سميت البدن من أجل السمانة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کعبہ کا نام کعبہ اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ مربع ہے، بدنہ کو بدنہ اس لیے کہتے ہیں کیونکہ یہ موٹے ہوتے ہیں۔
حدیث نمبر: 16574
١٦٥٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (حدثنا سفيان) (١) [عن غالب عن سعيد بن جبير: ﴿وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ﴾ [البقرة: ١٢٥]، قال: يحجون ثم يعودون.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَ اِذْ جَعَلْنَا الْبَیْتَ مَثَابَۃً لِّلنَّاسِ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ لوگ حج کے لیے آتے ہیں پھر وہ دوبارہ اس کا اعادہ کرتے ہیں (باربار حج کرتے ہیں) ۔
حدیث نمبر: 16575
١٦٥٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع] (١) عن (مالك) (٢) بن (مغول) (٣) عن عطاء قال: يحجون ولا يقضون منه وطرًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ لوگ حج کے لیے آتے ہیں لیکن وہاں اپنا کوئی مقصد اور مطلب پورا نہیں کرتے۔
حدیث نمبر: 16576
١٦٥٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: لولا أنه قال: ﴿فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِنَ النَّاسِ﴾ لازدحمت عليه فارس و (الروم) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر یہ نہ کہا ہوتا کہ { فَاجْعَلْ اَفْئِدَۃً مِّنَ النَّاسِ } تو فارس وروم والوں کا اس پر اژدہام ہوجاتا۔