حدیث نمبر: 16566
١٦٥٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (عبيد اللَّه) (١) بن أبي زياد عن القاسم بن محمد أن النبي ﷺ دخل مكة من (ثنية) (٢) العليا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن محمد سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ مکرمہ میں ثنیۃ العلیا کی جانب سے داخل ہوئے۔
حدیث نمبر: 16567
١٦٥٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عطاء عن ابن عباس قال: ما أبالي لو دخلت من أسفل مكة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر میں مکہ کی نچلی جانب سے مکہ میں داخل ہوں تو مجھے کوئی پرواہ نہیں (یعنی میں اس میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتا) ۔
حدیث نمبر: 16568
١٦٥٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن العمري عن نافع (عن) (١) ابن عمر أن النبي ﷺ كان يدخل من (الثنية) (٢) العليا (ويخرج) (٣) من ⦗١٣٦⦘ (الثنية) (٤) السفلى (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ مکرمہ میں اوپر والے پہاڑوں کی طرف سے داخل ہوئے اور نیچے والے پہاڑوں کی طرف سے واپس نکلے۔
حدیث نمبر: 16569
١٦٥٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أن النبي ﷺ كان إذا خرج (خرج) (١) من طريق بالشجرة، وإذا دخل (دخل) (٢) من طريق المعرس وإذا دخل مكة دخل من (الثنية) (٣) العليا، وإذا خرج خرج من (الثنية) (٤) السفلى (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مدینہ منورہ سے نکلتے تو مسجد شجرہ (ذوالحلیفہ) کی طرف سے نکلتے، اور جب مدینہ منورہ میں داخل ہوتے تو مقام معرّس (آرام کرنے کی جگہ) سے داخل ہوتے، اور جب مکہ مکرمہ داخل ہوتے تو اوپر والے پہاڑوں کی طرف سے اور جب مکہ مکرمہ سے نکلتے تو نیچے والے پہاڑوں کی طرف سے نکلتے۔