حدیث نمبر: 16557
١٦٥٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن محمد بن إسحاق عن عجوز من أهل مكة قالت: (قد) (١) أصيب ابن (عفان) (٢) وأنا ابنة أربع عشرة سنة، قالت: ولقد رأيت (البيت) (٣) وما عليه كسوة، إلا ما تكسوه الناس الكساء الأحمر يطرح عليه والثوب الأبيض والكساء الصوف، وما كسي من شيء علق عليه، ولقد ⦗١٣٣⦘ رأيته وما عليه ذهب ولا فضة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن اسحاق سے مروی ہے کہ مکہ کی ایک عمر رسیدہ خاتون فرماتی ہیں کہ جب حضرت ابن عفان کی شہادت ہوئی اس وقت میں چودہ سال کی لڑکی تھی، میں نے کعبہ کو اس حال میں دیکھا کہ اس پر کوئی چادر وغیرہ نہ تھی مگر جو لوگوں نے اس پر چڑھا دیا تھا، ایک سرخ رنگ کی چادر جو لوگوں نے اس پر ڈال دی تھی اور سفید کپڑا، اور اونی چادر اور کوئی ایسی چیز نہیں پہنائی گئی تھی جو خانہ کعبہ پر لٹکائی ہوئی ہو (یعنی غلاف بنایا گیا ہو) ۔ تحقیق میں نے بیت اللہ کو اس حال میں دیکھا کہ اس پر کوئی سونا، چاندی نہ تھا، حضرت محمد راوی فرماتے ہیں کہ حضرات شیخین کے دور میں خانہ کعبہ پر غلاف نہیں چڑھایا گیا تھا، بیشک حضرت عمر بن عبد العزیز نے مقری اور یمنی چادریں (غلاف) اس پر چڑھائیں۔
حدیث نمبر: 16558
١٦٥٥٨ - قال محمد: إن البيت لم (يكن) (١) (يكسى) (٢) على عهد أبي بكر ولا عمر، وإن عمر بن عبد العزيز كسا الوصائل والقباطي، والوصائل ثياب يمانية (٣).
حدیث نمبر: 16559
١٦٥٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (سريج) (١) بن النعمان قال: حدثنا فليح عن نافع قال: كان ابن عمر (يجلل بدنته) (٢) قبل أن تكسى الكعبة الحلل والأنماط والقباطي، ثم ينزعها قبل أن ينحرها، فيرسل بها إلى خزنة الكعبة كسوة (الكعبة) (٣)، فلما كسيت الكعبة ترك ذلك (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب خانہ کعبہ کو غلاف وغیرہ نہیں پہنایا جاتا تھا تو ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی قربانی ک ے جانور کا کپڑا یا جل کو قربانی کرنے سے قبل اتار کر خانہ کعبہ کے خزانہ میں جمع کرا دیتے تھے تاکہ اس کو خانہ کعبہ پر چڑھا دیا جائے، پھر جب کعبہ پر غلاف چڑھایا جانے لگا تو آپ نے اس عمل کو ترک فرما دیا۔
حدیث نمبر: 16560
١٦٥٦٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حسن عن ليث قال: كان كسوة الكعبة على عهد النبي ﷺ (الأنطاع) (١) والمسوح] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں چمڑے اور ٹاٹ کا غلاف خانہ کعبہ پر چڑھایا جاتا تھا۔