کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کوئی شخص طواف میں آٹھ چکر لگا لے
حدیث نمبر: 16528
١٦٥٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ليث عن عطاء وطاوس (قالا) (١): في الرجل (يطوف) (٢) ثمانية أشواط قال: إن ذكرها قبل أن يصلي ركعتين ⦗١٢٥⦘ طاف ستة أطواف وصلى أربع ركعات، و (إذا) (٣) ذكر بعد ما يصلي ركعتين طاف ستة أطواف ثم صلى ركعتين، وإن شاء لم (يعتد) (٤) بذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص طواف میں آٹھ چکر لگا لے اور اس کو دو رکعتیں ادا کرنے سے قبل ہی یاد آجائے تو وہ ایک طواف اور کرے جس میں چھ چکر لگائے اور اس کے بعد پھر چار رکعتیں ادا کرے اور اگر اس کو دو رکعتیں ادا کرنے کے بعد یاد آئے تو پھر طواف کے چھ چکر اور لگائے اور دو رکعتیں اور ادا کرے اور اگر چاہے تو ان کو شمار نہ کرے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16528
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16528، ترقيم محمد عوامة 16037)
حدیث نمبر: 16529
١٦٥٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن يونس (عن) (١) الحسن قال: إذا طاف بالبيت ثمانية أشواط صلى ركعتين.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر طواف کے آٹھ چکر لگا لیے جائیں تو (بھی) دو رکعتیں ادا کی جائیں گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16529
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16529، ترقيم محمد عوامة 16038)