حدیث نمبر: 16479
١٦٤٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن شعبة عن أبي قزعة الباهلي عن (مهاجر) (١) المكي قال: سأل رجل جابر بن عبد اللَّه أيرفع أحدنا يديه إذا رأى البيت؟ فقال: ذاك صنيع يهود، وقد حججنا مع رسول اللَّه ﷺ ففعلنا ذلك؟ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مہاجر المکی فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ ہم میں سے کوئی شخص بیت اللہ کو دیکھے تو کیا وہ ہاتھوں کو بلند کرے گا ؟ آپ نے فرمایا کہ یہ یہودیوں کا طریقہ ہے، ہم لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کیا ہم نے ایسا نہیں کیا تھا۔
حدیث نمبر: 16480
١٦٤٨٠ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا وكيع عن شعبة عن أبي قزعة الباهلي عن (مهاجر) (١) المكي قال: سئل جابر بن عبد اللَّه (الرجل يرفع يديه) (٢)، إذا رأى البيت؟ فقال: قد حججنا مع رسول اللَّه ﷺ فكنا نفعله؟ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ کیا آدمی بیت اللہ کو دیکھنے کے وقت ہاتھوں کو بلند کرے گا ؟ آپ نے فرمایا ہم لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کیا، ہم لوگوں نے ایسا کیا تھا۔
حدیث نمبر: 16481
١٦٤٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عطاء عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: ترفع الأيدي في سبع (١) مواطن: إذا رأى البيت، وعلى الصفا ⦗١١٤⦘ والمروة، وفي جمع، (وفي عرفات) (٢)، وعند الجمار (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ سات مقامات پر ہاتھ اٹھائے جائیں گے، تکبیر تحریمہ کہتے وقت، جب بیت اللہ پر نظر پڑے، صفا پر، مروہ پر، عرفات میں، مزدلفہ میں اور رمی کرتے وقت۔
حدیث نمبر: 16482
١٦٤٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابن المنكدر قال: ما أمعر حاج قط يعني ما افتقر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن المنکدر فرماتے ہیں کہ حاجی کبھی بھی مفلس نہیں ہوتا۔
حدیث نمبر: 16483
١٦٤٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن أشعث عن الحكم قال: كان أصحاب عبد اللَّه يقولون: ترفع الأيدي في ثمانية مواطن: عند البيت، وعلى الصفا والمروة، وبعرفة، وبالمزدلفة، وعند الجمرتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ کے اصحاب فرماتے ہیں کہ ہاتھوں کو آٹھ مقامات پر اٹھایا جائے گا، بیت اللہ پر نظر پڑے، صفا ومروہ پر، عرفات میں، مزدلفہ میں اور دو جمرات کی رمی کرتے وقت۔
حدیث نمبر: 16484
١٦٤٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن طلحة عن إبراهيم وخيثمة قالا: (ترفع) (١) في الصلاة وعند البيت وعلى الصفا والمروة وبالمزدلفة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اور حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ ہاتھوں کو نماز میں، بیت اللہ پر نظر پڑے تب، صفا ومروہ اور مزدلفہ میں بلند کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 16485
١٦٤٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن ابن أبي ليلى عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس قال: لا ترفع الأيدي إلا في سبع (١) (مواطن) (٢): إذا قمت إلى الصلاة، وإذا جئت من بلد، وإذا رأيت البيت، وإذا قمت على الصفا والمروة، وبعرفات، وبجمع، وعند الجمار (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ آٹھ جگہوں کے علاوہ ہاتھوں کو بلند نہیں کیا جائے گا، تکبیر تحریمہ میں، جب کسی شہر میں جاؤ تب، جب بیت اللہ پر نظر پڑے، جب صفا ومروہ پر کھڑے ہو، عرفات میں، مزدلفہ میں اور جمرات کی رمی کرتے وقت۔