حدیث نمبر: 16470
١٦٤٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن زيد بن جبير قال: سألت ابن عمر: ما يقتل المحرم؟ فقال: حدثتني إحدى نسوة رسول اللَّه ﷺ (عن رسول اللَّه ﷺ) (١) أنه ﷺ أمر بقتل الغراب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ محرم کس چیز کو مار سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا مجھ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج میں سے ایک نے بیان کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوے کے مارنے کا حکم فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 16471
١٦٤٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه عن علي قال: يقتل المحرم الغراب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ محرم کوے کو مار سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 16472
١٦٤٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو عن ابن أبي عمار قال: رأيت ابن عمر يرمي غرابًا عن ظهر بعيره وهو محرم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابو عمارہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو حالت احرام میں دیکھا آپ اونٹ کی پشت پر سوار ہو کر کوّے کو مار رہے تھے۔
حدیث نمبر: 16473
١٦٤٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن إبراهيم (بن) (١) عبد الأعلى عن سويد بن غفلة قال: أمرنا عمر بقتل الغراب والزنبور ونحن محرمون (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ہمیں کوے اور بھڑ کو مارنے کا حکم دیا حالانکہ ہم حالت احرام میں تھے۔
حدیث نمبر: 16474
١٦٤٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن آدم عن (سعيد) (١) بن جبير قال: (ارجم) (٢) الغراب وأنت محرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ کوے کو مارسکتے ہو اس حال میں کہ تم حالت احرام میں ہو۔
حدیث نمبر: 16475
١٦٤٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن حصين قال: سألت مجاهدًا عما يقتلون في الحرم، فقال: الحية ويرمي الغراب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے دریافت کیا کہ محرم کن چیزوں کو مار سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا سانپ اور کوے کو مار سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 16476
١٦٤٧٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن قال: يرمي المحرم الغراب] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ محرم کوے کو مار سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 16477
١٦٤٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن عطاء قال: يقتل الغراب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ کوے کو مارا جائے گا۔
حدیث نمبر: 16478
١٦٤٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن هشام عن أبيه عن عائشة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ليقتل المحرم الغراب" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا چاہئے کہ محرم کوے کو مارے۔