حدیث نمبر: 16464
١٦٤٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن التيمي عن أبي (مجلز) (١) قال: رأيت ابن (عباس) (٢) يرمي الجمار وهو صائم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو رمی کرتے ہوئے دیکھا اس حال میں کہ آپ روزے سے تھے۔
حدیث نمبر: 16465
١٦٤٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه عن عائشة أنها كانت تصوم أيام التشريق (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ایام تشریق میں روزہ رکھا کرتی تھیں۔
حدیث نمبر: 16466
١٦٤٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن الأسود أنه كان يصوم أيام التشريق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت الاسود ایام تشریق میں روزہ رکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 16467
١٦٤٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن الجريري (١) عن قيس بن ⦗١١١⦘ (عباية) (٢) قال: سألت ابن عباس عن صيام اليوم بعد النحر، فقال: صم إن شئت (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس بن عبایہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ قربانی والے دن کے بعد روزہ رکھنا کیسا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ اگر چاہو تو رکھ لو۔
حدیث نمبر: 16468
١٦٤٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم عن الأسود أنه كان يصوم أيام التشريق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت الاسود ایام تشریق میں روزہ رکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 16469
١٦٤٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن قتادة عن سعيد بن أبي الحسن قال: ما من يوم أصومه أحب إليّ من صوم يوم الرؤوس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن ابو الحسن فرماتے ہیں کہ ایام تشریق کے پہلے دن مجھے روزہ رکھنا جتنا پسند ہے اتنا کسی اور دن روزہ رکھنا پسند نہیں ہے۔