حدیث نمبر: 16401
١٦٤٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن سفيان بن حسين عن الزهري عن أبي سنان عن ابن عباس أن الأقرع بن حابس سأل النبي ﷺ فقال: يا رسول اللَّه الحج في كل عام أو مرة واحدة، قال: "لا، بل مرة واحدة فمن زاد فتطوع" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضرت اقرع بن حابس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! حج ہر سال فرض ہے یا صرف ایک مرتبہ ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا نہیں صرف ایک مرتبہ، جو زائد حج کرے گا وہ نفلی ہیں۔
حدیث نمبر: 16402
١٦٤٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عبيدة قال: حدثنا أبي عن الأعمش عن أبي سفيان عن أنس أن رجلًا سأل النبي ﷺ: الحج في كل عام أو مرة؟ فقال: "مرة" أو كلام نحو هذا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ حج صرف ایک مرتبہ فرض ہے یا ہر سال ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا صرف ایک مرتبہ، یا اس جیسا فرمایا۔