حدیث نمبر: 16339
١٦٣٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن ابن عون عن أبي الزبير عن جابر أن عمر قضى في الضبع كبشًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے بجو پر بکری ذبح کرنے کا فیصلہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 16340
١٦٣٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة عن (هشام بن الغاز) (١) عن نافع عن ابن عمر قال: من قتل ضبعا وهو محرم فعليه الفداء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ محرم اگر بجو کو مار دے تو اس پر اس کی جزاء لازم ہے۔
حدیث نمبر: 16341
١٦٣٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حجاج عن ابن أبي نجيح عن مجاهد عن علي في الضبع إذا عدا على المحرم فليقتله، فإن قتله (١) قبل أن يعدو عليه فعليه شاة مسنة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ بجو اگر محرم پر حملہ آور ہو تو اس کو مار دے، اور اگر حملہ کرنے سے پہلے ہی اس کو مار دیا تو اس پر تین سالہ بکری لازم ہے۔
حدیث نمبر: 16342
١٦٣٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن (ابن) (١) أبي فروة عن عطاء قال: (يعقل) (٢) الضبع في الحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حرم میں بجو کا خون بہا دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 16343
١٦٣٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن جرير بن حازم عن عبد اللَّه بن (عبيد) (١) بن عمير عن (ابن عمار) (٢) عن جابر بن عبد اللَّه أن النبي ﷺ جعل الضبع من الصيد، وجعل فيه إذا أصابه المحرم كبشًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بجو کو شکار میں شمار فرمایا اور اس کے شکار پر بکری لازم فرمائی۔