کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کوئی شخص حرم میں ہو اور وہ شکار کو مارے
حدیث نمبر: 16312
١٦٣١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن أيوب (١) أبي العلاء عن قتادة في رجل رمى صيدًا في الحل وهو في الحرم، أو هو في الحل والصيد في الحرم؟ قال: عليه فداؤه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا گیا جو خود حرم میں ہو اور حل میں موجود شکار کو مارے یا وہ خود حل میں ہو اور شکار حرم میں ہو ؟ آپ نے فرمایا کہ اس پر اس کا فدیہ اور بدلہ ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16312
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16312، ترقيم محمد عوامة 15835)
حدیث نمبر: 16313
١٦٣١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن جعفر عن (أشعث) (١) عن الحسن سئل عن الرجل إذا رمى الصيد وهو في الحرم فخرج من الحرم فمات، أنه قال: ⦗٨٢⦘ يضمن، وإذا رماه في الحل و (الصيد في الحل) (٢)، ثم دخل الحرم فمات أنه قال: لا يضمن.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک آدمی حرم میں موجود شکار کو مارے اور وہ شکار حرم سے نکل کر مرجائے ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ اس کا ضامن ہوگا اور اگر وہ حل میں شکار کو مارے شکار بھی حل میں موجود ہو پھر وہ شکار حرم میں داخل ہو کر مرجائے ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ ضامن نہیں ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16313
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16313، ترقيم محمد عوامة 15836)
حدیث نمبر: 16314
١٦٣١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن جعفر عن شعبة عن حماد في رجل رمى صيدًا في الحل فوقع في الحرم فمات، قال: أعجب إلى أن لا يأكله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو حدود حرم سے باہر شکار کو مارے اور شکار حرم میں جا کر مرجائے تو فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک پسندیدہ یہ ہے کہ اس کو مت کھائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16314
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16314، ترقيم محمد عوامة 15837)
حدیث نمبر: 16315
١٦٣١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (حفص) (١) عن ابن جريج عن عطاء قال: إذا أصيب الصيد في الحل فدخل الحرم فمات، فقال: لا يؤكل؛ لأنه مات في الحرم، ولا يودَي؛ لأنه أصيب في الحل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر شکار کو حدود حرم سے باہر شکار کیا جائے اور وہ حرم میں داخل ہو کر مرجائے تو اس کو نہ کھائے کیونکہ وہ حرم میں مرا ہے اور اس پر جزاء نہیں ادا کرے گا کیونکہ اس کا شکار حدود حرم سے باہر کیا گیا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16315
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16315، ترقيم محمد عوامة 15838)
حدیث نمبر: 16316
١٦٣١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن عطاء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ اگر حدود حرم سے باہر شکار کیا جائے لیکن وہ حرم میں مرے تو کفارہ ادا کیا جائے گا اور اگر حرم میں شکار کیا جائے اور وہ حدود حرم سے باہر مرے تو بھی کفارہ ادا کیا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16316
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16316، ترقيم محمد عوامة 15839)
حدیث نمبر: 16317
١٦٣١٧ - وعن (أشعث) (١) عن أبي الزبير عن جابر قال: إذا رمى في الحل وأصاب في الحرم كفر، وإذا رمى في (الحرم) (٢) وأصاب في الحل كفر (٣).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16317
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف أشعث.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16317، ترقيم محمد عوامة ---)