حدیث نمبر: 16255
١٦٢٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر في امرأة نسيت أن تقصر حتى خرجت، فقال عبد الرحمن بن الأسود وعامر: تقصر و (تهريق) (١) دمًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر اس خاتون کے متعلق فرماتے ہیں جو قصر کروانا بھول جائے اور نکل جائے، حضرت عبد الرحمن بن الاسود اور حضرت عامر فرماتے ہیں کہ وہ قصر کروائے گی اور دم ادا کرے گی۔
حدیث نمبر: 16256
١٦٢٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر في رجل نسي أن يحلق أو يقصر، (قال) (١): ليس (عليه) (٢) شيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ آدمی اگر حلق یا قصر کروانا بھول جائے تو اس پر کچھ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 16257
١٦٢٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن جابر عن سالم والقاسم وعطاء وطاوس ومجاهد في المرأة تمر (بالموقف) (١) راجعة من مكة فلم تقصر، قالوا: لا يؤاخذها اللَّه بالنسيان.
مولانا محمد اویس سرور
ایک خاتون مکہ مکرمہ سے لوٹ رہی تھی وہ موقف کے پاس سے گزری اور اس نے قصر نہیں کروایا ہوا تھا، حضرت عطاء ‘ حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد نے فرمایا اللہ تعالیٰ نسیان پر اس کا مواخذہ نہیں فرمائے گا۔ حضرت ابن الاسود اور حضرت شعبی i فرماتے ہیں کہ وہ قصر کروائے گی اور اس پر دم لازم ہے اس کا حج مکمل ہوگیا۔
حدیث نمبر: 16258
١٦٢٥٨ - (و) (١) قال ابن الأسود والشعبي: تقصر وعليها دم، وتم حجها.