کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات بیت اللہ میں داخل ہوئے لیکن اندر نماز ادا نہیں فرمائی
حدیث نمبر: 16225
١٦٢٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن) (١) ابن نافع عن بن طاوس عن أبيه أنه دخل (فلم) (٢) يصل -يعني البيت-.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس خانہ کعبہ میں داخل ہوئے لیکن اندر نماز ادا نہیں فرمائی۔
حدیث نمبر: 16226
١٦٢٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن همام عن عطاء عن ابن عباس أن النبي ﷺ دخل الكعبة فقام عند سارية فدعا ولم يصل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خانہ کعبہ میں داخل ہوئے پھر ستون کے پاس کھڑے ہو کر دعا فرمائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز ادا نہیں فرمائی۔
حدیث نمبر: 16227
١٦٢٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن أبي الطفيل قال: دخلت مع علي والحسن والحسين وابن الحنفية الكعبة فلم يصلوا فيها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الطفیل فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ ‘ حضرت حسن ‘ حضرت حسین اور حضرت ابن الحنفیہ کے ساتھ کعبہ میں داخل ہوا انہوں نے اس میں نماز ادا نہیں فرمائی۔
حدیث نمبر: 16228
١٦٢٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن يزيد قال: دخلت مع عمر ابن محمد بن الحنفية البيت، فقام فدعا ثم استلم البيت ثم خرج، ولم يصل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن محمد بن الحنفیہ کے ساتھ بیت اللہ میں داخل ہوا، آپ کھڑے ہوئے اور دعا فرمائی اور پھر کعبہ کو چوم کر باہر آگئے اور آپ نے اندر نماز ادا نہیں فرمائی۔