حدیث نمبر: 16223
١٦٢٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (بشير) (١) أن ابن الزبير رأى قومًا يمسحون المقام فقال: لم تؤمروا بهذا، إنما أمرتم بالصلاة عنده (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن زبیر نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ مقام ابراہیم کو چھو رہے ہیں (تبرکاً ) ، آپ نے فرمایا کہ اس چیز کا تمہیں حکم نہیں دیا گیا، تمہیں اس کے پاس نماز ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 16224
١٦٢٢٤ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا ابن فضيل عن ليث عن مجاهد قال: لا تقبل المقام ولا تلمسه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مقام ابراہیم کو بوسہ نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی اس کو چھوا جائے گا۔