حدیث نمبر: 16210
١٦٢١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن طلق قال: قال عمر لزيد بن صوحان: أين منزلك بمنى؟ قال: في الشق الأيسر، قال: ذاك منزل (الداج) (١) فلا تنزله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طلق سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے حضرت زید بن صوحان سے کہا، منیٰ میں آپ کی جگہ کہاں ہے ؟ آپ نے فرمایا بائیں جانب، حضرت عمر نے ارشاد فرمایا کہ یہ تو حاجیوں کے خدام کی جگہ ہے اس جگہ مت اترو اور ٹھہرو، حضرت عمرو (راوی) فرماتے ہیں اور میری جگہ اسی میں ہے۔
حدیث نمبر: 16211
١٦٢١١ - قال (عمرو) (١): منزلي فيه.
حدیث نمبر: 16212
١٦٢١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن حفصة بنت سيرين قالت: كانوا يستحبون (أن) (١) ينزلوا الجانب الأيمن من منى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حفصہ بنت سیرین فرماتی ہیں کہ صحابہ کرام دائیں جانب اترنا پسند فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 16213
١٦٢١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر أن النبي ﷺ كان ينزل الشق الأيمن من منى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منیٰ کی داہنی جانب اترے۔