حدیث نمبر: 16197
١٦١٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن عبد الملك عن عطاء عن جابر بن عبد اللَّه قال: (كنا) (١) نبلغ المدينة بلحوم الأضاحي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ قربانی کا گوشت کھاتے کھاتے مدینہ منورہ پہنچ جایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 16198
١٦١٩٨ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا ابن مسهر عن ابن جريج عن (عطاء عن) (١) جابر قال: كنا لا نأكل من البدن إلا أيام منى، فرخص لنا رسول اللَّه ﷺ فقال: "كلوا و (تزودوا) (٢) "، فأكلنا وتزودنا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم لوگ قربانی کا گوشت ایام منیٰ کے علاوہ نہیں کھاتے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اجازت دے دی اور ارشاد فرمایا : اس کو کھاؤ اور زاد راہ بناؤ، پس ہم کھاتے تھے اور زاد راہ بناتے تھے، راوی فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت عطاء سے عرض کیا کہ آپ کی کیا رائے ہے یہ صرف ھدی تمتع کے متعلق حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں میں تو اس کو تمام ھدیوں (قربانیوں) کے متعلق سمجھتا ہوں۔
حدیث نمبر: 16199
١٦١٩٩ - قال: قلنا لعطاء: أتراه (خص) (١) هدي المتعة وحده؟ قال: لا ولكن لا أراه إلا إلهدي كله.
حدیث نمبر: 16200
١٦٢٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي ذئب عن نافع أن ابن عمر كان لا يأكل فوق ثلاث (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما تین دن سے زیادہ نہ کھاتے تھے۔
حدیث نمبر: 16201
١٦٢٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي حصين عن أبي عبد الرحمن عن علي أنه قال: لا يأكل (أحد) (١) من أضحيته فوق ثلاث (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ تم میں سے کوئی شخص قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ نہ کھائے۔
حدیث نمبر: 16202
١٦٢٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (البختري) (١) بن المختار عن ابن (معقل) (٢) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "كنت نهيتكم عن لحوم الأضاحي فكلوا وتزودوا في أسفاركم" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معقل سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں نے تم لوگوں کو قربانی کا گوشت (زخیرہ کرنے سے) منع کیا تھا، پس (اب) تم اس کو کھاؤ اور اپنے سفروں میں اس کو زاد راہ بناؤ۔
حدیث نمبر: 16203
١٦٢٠٣ - حدثنا أبو بكر قال، حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عطاء عن جابر قال: كنا نتزودها إلى المدينة على عهد رسول اللَّه ﷺ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں قربانی کے گوشت کو مدینہ منورہ تک زاد راہ بناتے تھے۔
حدیث نمبر: 16204
١٦٢٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عبد الكريم عن عكرمة عن ابن عباس قال: كنا نهبط بها الأمصار (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ ہم لوگ اس گوشت کے ساتھ مختلف شہروں میں اترا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 16205
١٦٢٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن إبراهيم (بن) (١) ميسرة عن أنس قال: كنا نذبح ما شاء اللَّه من أضاحينا ونأكل بقيتها بالبصرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو اللہ تعالیٰ چاہتا ہم لوگ اس کی قربانی کرتے اور ہم اس کو بصرہ پہنچنے تک کھاتے۔