حدیث نمبر: 16180
١٦١٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن بن حرملة عن سعيد (ابن) (١) المسيب عن النبي ﷺ قال: "يقتل المحرم الذئب" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : محرم بھیڑیے کو مار سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 16181
١٦١٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن حرملة عن سعيد ابن المسيب (أن) (١) النبي ﷺ قال: "يقتل المحرم الذئب" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 16182
١٦١٨٢ - [حدثنا أبو بكر قال: أخبرنا وكيع عن مسعر [[عن وبرة عن ابن عمر قال: يقتل المحرم الذئب] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ محرم بھیڑیے کو مار سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 16183
١٦١٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن سالم عن]] (١) سعيد ابن جبير قال: اطرد الذئب عن رحلك وأنت محرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ بھیڑیے کو اپنی سواری سے دور کردو اگرچہ تم محرم ہو۔
حدیث نمبر: 16184
١٦١٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم عن عبد الرحمن بن حرملة عن سعيد ابن المسيب قال: يقتل المحرم الذئب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں محرم بھیڑیے کو مار سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 16185
١٦١٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) المبارك عن معمر عن الزهري عن قبيصة ابن ذؤيب قال: (يقتل) (٢) الذئب في الحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قبیصہ بن زویب فرماتے ہیں کہ حرم میں بھیڑیے کو مارا جائے گا۔
حدیث نمبر: 16186
١٦١٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن إسماعيل عن الحسن وعطاء في المحرم يقتل الذئب والأسد، (قالا) (١): اقتله فإنه عدو.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حسن سے دریافت کیا گیا کہ محرم بھیڑیے اور شیر کو مار سکتا ہے ؟ آپ حضرات نے فرمایا کہ ان کو مارا جائے گا کیونکہ یہ انسان کے دشمن ہیں۔
حدیث نمبر: 16187
١٦١٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن ابن أبي ذئب عن الزهري عن عمر قال: يقتل المحرم الذئب والحية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ محرم بھیڑیے اور سانپ کو مار سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 16188
١٦١٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) إدريس عن ابن جريج عن عطاء قال: اقتل الذئب وكل عدو لم يذكر في الكتاب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ بھیڑیے کو مارا جائے گا اور ہر اس انسانی دشمن (درندے) کو جس کا کتاب اللہ میں ذکر نہیں ہے۔