کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: جو حضرات قبلہ رخ ہو کر رمی فرماتے ہیں
❮
❯
١٦٠٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن المسعودي عن جامع بن شداد عن عبد الرحمن بن يزيد (أن) (١) عبد اللَّه لما أتى إلى (جمرة) (٢) العقبة استبطن الوادي، واستقبل (الكعبة) (٣) وجعلها على حاجبه الأيمن، ثم رماها بسبع حصيات يكبر مع كل حصاة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ جب جمرہ عقبہ کی رمی کے لیے تشریف لاتے تو بطن وادی میں آتے اور قبلہ کی طرف رخ فرماتے اور اس کو داہنی طرف رکھتے اور سات کنکریوں سے رمی فرماتے اور ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھتے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16084
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ المسعودي ثقة وسماع وكيع منه قبل اختلاطه، أخرجه أحمد (٤٠٨٩)، والترمذي (٩٠١)، وابن ماجه (٣٠٣٠)، والطيالسي (٣٢٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16084، ترقيم محمد عوامة 15623)
١٦٠٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم عن عبد الرحمن بن يزيد أنه حج مع عبد اللَّه وأنه رمى الجمرة بسبع حصيات، وجعل البيت عن يساره ومنى عن يمينه، ثم قال: هذا مقام الذي أنزلت عليه سورة البقرة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید نے حضرت عبد اللہ کے ساتھ حج کیا، انہوں نے سات کنکریوں کے ساتھ رمی فرمائی، کعبہ کو بائیں طرف اور منیٰ کو دائیں طرف رکھا اور پھر فرمایا یہ وہ جگہ ہے جہاں پر سورة البقرہ نازل ہوئی تھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16085
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (١٧٤٩)، ومسلم (١٢٩٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16085، ترقيم محمد عوامة 15624)
١٦٠٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن ليث عن عطاء وطاوس ومجاهد وسعيد بن جبير أنهم كانوا إذا رموا الجمار استقبلوا البيت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ، حضرت طاؤس، حضرت مجاہد اور حضرت سعید بن جبیر جب رمی کرتے تو قبلہ کی طرف رخ کرلیتے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16086
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16086، ترقيم محمد عوامة 15625)
١٦٠٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج قال: رأيت عطاء وعبد الرحمن بن الأسود وعمرو بن دينار يقومون عن يسار الجمرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء اور حضرت عبد الرحمن بن الاسود اور حضرت عمرو بن دینار کو دیکھا کہ وہ جمرہ کی بائیں طرف کھڑے ہوتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16087
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16087، ترقيم محمد عوامة 15626)