مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16085
باب: جو حضرات قبلہ رخ ہو کر رمی فرماتے ہیں
من كان إذا رمى الجمرة استقبل القبلة
حدیث نمبر: 16085
١٦٠٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم عن عبد الرحمن بن يزيد أنه حج مع عبد اللَّه وأنه رمى الجمرة بسبع حصيات، وجعل البيت عن يساره ومنى عن يمينه، ثم قال: هذا مقام الذي أنزلت عليه سورة البقرة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید نے حضرت عبد اللہ کے ساتھ حج کیا، انہوں نے سات کنکریوں کے ساتھ رمی فرمائی، کعبہ کو بائیں طرف اور منیٰ کو دائیں طرف رکھا اور پھر فرمایا یہ اس ذات کے کھڑے ہونے کی جگہ ہے جن پر سورة البقرہ نازل ہوئی تھی۔