حدیث نمبر: 16081
١٦٠٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي عدي عن أشعث عن الحسن قال: كان يقول: من وقف بعرفة استقبل البيت.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جو وقوف عرفہ کرے اس کو چاہئے کہ قبلہ کی طرف رخ کرے۔
حدیث نمبر: 16082
١٦٠٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج قال: قلت لنافع: كان ابن عمر يستقبل البيت في الموقف (بعرفة) (١) قال: نعم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے دریافت کیا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما عرفات میں قبلہ رخ ہونے کا قصد فرماتے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں۔
حدیث نمبر: 16083
١٦٠٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم عن جعفر عن أبيه عن جابر أن رسول اللَّه ﷺ ركب حتى أتى الموقف فجعل (بطن) (١) ناقته القصوى إلى الصخرات، وجعل (حبل) (٢) المشاة بين يديه، واستقبل القبلة فلم يزل واقفا حتى غربت الشمس (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سواری پر سوار ہو کر عرفہ تشریف لائے اور قصواء اونٹنی کا رخ چٹانوں کی طرف پھیر دیا جبل مشاۃ آپ کے سامنے تھا، اور قبلہ کی طرف رخ فرمایا اور سورج غروب ہونے تک مسلسل وقوف فرمایا۔