کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات رکن یمانی کا استلام کرتے وقت اپنا رخسار اس پر رکھ دیتے ہیں
حدیث نمبر: 16079
١٦٠٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن عبد اللَّه بن سعيد عن مجاهد قال: كان النبي ﷺ يستلم الركن اليماني ويضع خده عليه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رکن یمانی کا استلام فرماتے تو اپنا رخسار اس پر رکھ دیتے۔
حدیث نمبر: 16080
١٦٠٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن الشيباني قال: رأيت عمرو بن ميمون يستلم الركن اليماني ويضع خده عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت الشیبانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون کو رکن یمانی کا استلام کرتے ہوئے دیکھا آپ نے اپنا رخسار اس پر رکھ دیا۔