حدیث نمبر: 16069
١٦٠٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن محمد بن مسلم عن عبد الرحمن ابن القاسم عن أبيه أنه كره أن يرمي الجمار على غير وضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بےوضو رمی کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 16070
١٦٠٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن محمد (بن) (١) مسلم عمن سمع عطاء يكره أن يرمي الجمار على غير وضوء، (فإن فعل أجزأه) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بےوضو رمی کرنے کو ناپسند خیال کرتے تھے، لیکن اگر کوئی ایسا کرے تو تو رمی ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 16071
١٦٠٧١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن العمري عن نافع عن ابن عمر ⦗٣٤⦘ أنه كان يغتسل إذا رمى الجمرة] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب رمی کرنے لگتے تو غسل فرماتے ۔
حدیث نمبر: 16072
١٦٠٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن مجاهد قال: كانوا يغتسلون إذا (راحوا) (١) إلى الجمار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام جب رمی کے لیے تشریف لے جاتے تو غسل فرماتے ۔
حدیث نمبر: 16073
١٦٠٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عطاء أنه كره أن يرمي الجمار على غير وضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بےوضو رمی کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 16074
١٦٠٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الحجاج عن الحكم قال: كانوا يغتسلون إذا راحوا للرمي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام جب رمی کے لیے تشریف لے جاتے تو غسل فرماتے ۔
حدیث نمبر: 16075
١٦٠٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر (عن) (١) عبد الرحمن بن الأسود أنه كان يغتسل إذا راح إلى الجمار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن الاسود جب رمی کے لیے جانے لگتے تو غسل فرماتے ۔
حدیث نمبر: 16076
١٦٠٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبيد اللَّه عن نافع قال: ما رأيت ابن عمر أراد أن يرمي الجمار إلا اغتسل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو کبھی نہیں دیکھا کہ آپ نے رمی کرنے کا ارادہ کیا ہو اور غسل نہ کیا ہو۔