حدیث نمبر: 16016
١٦٠١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن ابن جريج عن ابن سابط قال: كان أصحاب رسول اللَّه ﷺ يقدمون حجاجًا (فيرعون) (١) ظهرهم فيجيئون فيرمون بالليل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سابط سے مروی ہے کہ صحابہ کرام حج کے لیے تشریف لاتے اور اپنی سواریوں کو چرنے کے لیے چھوڑ دیتے پھر تشریف لاتے اور رات میں رمی کرتے۔
حدیث نمبر: 16017
١٦٠١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن ابن جريج عن (عمرو) (١) قال: أخبرني من رأى بعض أزواج النبي ﷺ ترمي (مغربان الشمس) (٢) غربت الشمس أو لم تغرب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو سے مروی ہے کہ مجھے اس شخص نے خبر دی جس نے ازواج مطہرات میں سے بعض کو مغرب کے وقت رمی کرتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 16018
١٦٠١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن ليث عن عطاء وطاوس قال: الكري إذا لم يجد راعيًا والرجل إذا كان (ناسيًا) (١) يرميان الجمار بالليل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ کرایہ پر جانور دینے والا چرواہا نہ پائے، اور آدمی بھول جائے تو یہ دونوں رات میں رمی کرسکتے ہیں۔
حدیث نمبر: 16019
١٦٠١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حماد بن خالد عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: الرعاء يرمون ليلًا ولا يبيتون.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ چرواہے رات میں رمی کرتے تھے اور رات وہاں نہیں گزارتے تھے۔