حدیث نمبر: 15996
١٥٩٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن خالد بن أبي بكر قال: كنت (أكون) (١) مع سالم و (مع) (٢) عبد اللَّه بن (عبد اللَّه) (٣) فلم أرهما غسلا حصى الجمار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ میں حضرت سالم اور حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ کے ساتھ تھا میں نے آپ دونوں کو جمرات کی کنکریاں دھوتے ہوئے نہیں دیکھا۔
حدیث نمبر: 15997
١٥٩٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرزاق عن معمر قال: سألت الزهري أغسل حصى الجمار؟ قال؛ لا، إلا أن يكون فيه قذر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے دریافت کیا رمی کرنے والا کنکریوں کو دھوئے ؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں ہاں البتہ اگر کوئی نجاست وغیرہ ہو تو دھو لے۔
حدیث نمبر: 15998
١٥٩٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) العقدي عبد الملك بن عمرو عن أفلح قال: كان القاسم يغسل حصى الجمار ويأخذه كما هو فيرمي به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم جمرات کی کنکریوں کو دھویا کرتے تھے اور پھر ان کو پکڑ کر رمی کرتے۔ ہاتھ دھویا کرتے تھے پھر وہ ان کنکریوں کو اسی طرح پکڑ لیتے اور رمی فرماتے ۔
حدیث نمبر: 15999
١٥٩٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن مورع بن موسى (قال) (١): (سمعت) (٢) شيخًا يحدث أنه رأى سعيد بن جبير غسل حصى الجمار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر کنکریوں کو دھوتے تھے۔
حدیث نمبر: 16000
١٦٠٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن ابن جريج قال: سألت عطاء فقال: (لا) (١) تغسله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ مت دھوؤ۔
حدیث نمبر: 16001
١٦٠٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن زمعة عن ابن طاوس عن أبيه أنه كان يغسل حصى الجمار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ وہ جمرات کی کنکریوں کو دھویا کرتے تھے۔