حدیث نمبر: 15888
١٥٨٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: دخل النبي ﷺ البيت وعثمان بن طلحة (وبلال) (١)، فأجافوا عليهم الباب طويلًا ثم فتحوا، فكنت أول الناس فلقيت بلالًا فقلت: أين صلى رسول اللَّه ﷺ؟ قال: بين العمودين المقدمين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت عثمان بن طلحہ اور حضرت بلال کعبہ کے اندر داخل ہوئے پھر کافی دیر دروازہ بند رہا، جب دروازہ کھلا تو سب سے پہلے میں اندر داخل ہوا اور حضرت بلال کو ملا اور ان سے دریافت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہاں پر نماز ادا فرمائی ہے ؟ حضرت بلال نے فرمایا کہ اگلے دو ستونوں کے درمیان۔
حدیث نمبر: 15889
١٥٨٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن هشام عن أبيه أن النبي ﷺ صلَّى في البيت تجاهه حين دخله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کعبہ میں داخل ہونے کے بعد بالکل سامنے نماز ادا فرمائی۔
حدیث نمبر: 15890
١٥٨٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عبد الملك عن عطاء قال: قلت له: أصلي في نواحي البيت؟ قال: نعم، (صل) (١) في أي نواحيه شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ کیا کعبہ کے اطراف میں (کعبہ کے اندر) نماز پڑھی جاسکتی ہے ؟ آپ نے فرمایا ہاں جس مرضی کونے میں چاہو نماز پڑھ لو۔
حدیث نمبر: 15891
١٥٨٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن يزيد بن أبي زياد عن مجاهد (عن) (١) صفوان (أو) (٢) ابن صفوان أن النبي ﷺ صلى في البيت ركعتين حين دخله (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن صفوان سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کعبہ میں جب داخل ہوئے تو دو رکعتیں ادا فرمائیں۔