کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: طواف کے دوران قرآن کی تلاوت کرنا
❮
❯
١٥٨٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد (بن العوام) (١) عن يحيى البكاء قال: سمع ابن عمر رجلًا يقرأ وهو يطوف بالبيت فنهاه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو سنا کہ وہ طواف کے دوران قرآن پاک پڑھ رہا ہے، آپ نے اس کو منع کردیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15877
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف يحيى.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15877، ترقيم محمد عوامة 15424)
١٥٨٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد قال: كان يكره القراءة في (المشي) (١) في الطواف، ولكن يذكر اللَّه ويحمده ويكبره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد طواف کرتے ہوئے قرآن پاک پڑھنے کو ناپسند کرتے تھے، لیکن وہ اللہ کا ذکر اور حمد وثنا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15878
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15878، ترقيم محمد عوامة 15425)
١٥٨٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا فضيل بن عياض عن (هشام) (١) عن الحسن وعطاء (قال) (٢): القراءة في الطواف محدث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ طواف کے دوران قرآن کریم کی تلاوت کرنا بدعت ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15879
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15879، ترقيم محمد عوامة 15426)
١٥٨٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إبراهيم (بن) (١) نافع قال: طفت مع سعيد بن جبير وكان لا يفتر من ذكر اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ ساتھ طواف کیا، آپ دوران طواف اللہ کے ذکر سے نہیں تھکے، (ذکر کرتے رہے) ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15880
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15880، ترقيم محمد عوامة 15427)
١٥٨٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج قال: سألت عطاء عن القراءة في الطواف حول البيت؟ فلم ير (بها) (١) بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دوران طواف قرآن پاک پڑھنے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15881
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15881، ترقيم محمد عوامة 15428)
١٥٨٨٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن عثمان بن (الأسود) (١) قال: رأيت أصحابنا يقرؤون على مجاهد في الطواف] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن الاسود فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے اصحاب کو طواف کے دوران حضرت مجاہد کے سامنے قرآن پاک پڑھتے ہوئے دیکھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15882
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15882، ترقيم محمد عوامة 15429)
١٥٨٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن هشام بن عروة عن أبيه أنه كان يكره (القراءة) (١) في الطواف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ دوران طواف قرآن پاک پڑھنے کو ناپسند کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15883
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15883، ترقيم محمد عوامة 15430)