حدیث نمبر: 15877
١٥٨٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد (بن العوام) (١) عن يحيى البكاء قال: سمع ابن عمر رجلًا يقرأ وهو يطوف بالبيت فنهاه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو سنا کہ وہ طواف کے دوران قرآن پاک پڑھ رہا ہے، آپ نے اس کو منع کردیا۔
حدیث نمبر: 15878
١٥٨٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد قال: كان يكره القراءة في (المشي) (١) في الطواف، ولكن يذكر اللَّه ويحمده ويكبره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد طواف کرتے ہوئے قرآن پاک پڑھنے کو ناپسند کرتے تھے، لیکن وہ اللہ کا ذکر اور حمد وثنا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 15879
١٥٨٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا فضيل بن عياض عن (هشام) (١) عن الحسن وعطاء (قال) (٢): القراءة في الطواف محدث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ طواف کے دوران قرآن کریم کی تلاوت کرنا بدعت ہے۔
حدیث نمبر: 15880
١٥٨٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إبراهيم (بن) (١) نافع قال: طفت مع سعيد بن جبير وكان لا يفتر من ذكر اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ ساتھ طواف کیا، آپ دوران طواف اللہ کے ذکر سے نہیں تھکے، (ذکر کرتے رہے) ۔
حدیث نمبر: 15881
١٥٨٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج قال: سألت عطاء عن القراءة في الطواف حول البيت؟ فلم ير (بها) (١) بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دوران طواف قرآن پاک پڑھنے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔
حدیث نمبر: 15882
١٥٨٨٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن عثمان بن (الأسود) (١) قال: رأيت أصحابنا يقرؤون على مجاهد في الطواف] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن الاسود فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے اصحاب کو طواف کے دوران حضرت مجاہد کے سامنے قرآن پاک پڑھتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 15883
١٥٨٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن هشام بن عروة عن أبيه أنه كان يكره (القراءة) (١) في الطواف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ دوران طواف قرآن پاک پڑھنے کو ناپسند کرتے تھے۔