حدیث نمبر: 15786
١٥٧٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني قال: سمعت عبد اللَّه بن أبي أوفى وسعيد بن جبير يقولان: الحج الأكبر يوم النحر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیٰ اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حج اکبر یوم النحر ہے۔
حدیث نمبر: 15787
١٥٧٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمر بن الوليد (الشني) (١) عن (شهاب بن عباد) (٢) (العصري) (٣) عن أبيه قال: قال عمر: الحج الأكبر يوم عرفة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر نے ارشاد فرمایا کہ حج اکبر سے مراد عرفہ کا دن ہے، راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا کہ میں آپ کو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے خبر دیتا ہوں کہ حضرت عمر فرماتے ہیں کہ حج اکبر سے مراد عرفہ کا دن ہے۔
حدیث نمبر: 15788
١٥٧٨٨ - فذكرته لسعيد بن المسيب فقال: (أخبرك) (١) عن ابن [عمر أن عمر قال: الحج الأكبر يوم عرفة (٢).
حدیث نمبر: 15789
١٥٧٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن ابن] (١) عون قال: سألت محمدًا عن يوم الحج الأكبر فقال: (كان) (٢) يوم (٣) وافق فيه حج رسول اللَّه ﷺ وحج أهل الملل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد سے حج اکبر کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ یہ وہ دن تھا جس دن رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا حج اور دوسرے مذاہب والوں کا حج موافق ہوا۔
حدیث نمبر: 15790
١٥٧٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (١) أبي إسحاق قال: سألت عبد اللَّه بن شداد عن الحج الأكبر فقال: الحج الأكبر يوم النحر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن شداد سے حج اکبر کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ حج اکبر سے مراد قربانی کا دن ہے۔
حدیث نمبر: 15791
١٥٧٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: يوم الحج الأكبر يوم النحر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حج اکبر سے مراد قربانی کا دن ہے۔
حدیث نمبر: 15792
١٥٧٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سعيد عن الحكم عن يحيى بن الجزار عن علي أنه لقيه رجل يوم النحر، فأخذ بلجامه فسأله عن (يوم) (١) الحج (الأكبر) (٢) فقال: هو هذا اليوم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ایک شخص نے یوم النحر میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سواری کی لگام پکڑی اور پوچھا کہ حج اکبر سے کیا مراد ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ آج کا دن ہی مراد ہے۔
حدیث نمبر: 15793
١٥٧٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن عبد اللَّه بن سنان قال: حدثنا المغيرة بن شعبة (على بعير) (١) فقال: هذا يوم النحر وهذا يوم الأضحى، وهذا يوم الحج الأكبر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن شعبہ اونٹ پر سوار ہو کر فرما رہے تھے کہ یہ قربانی کا دن ہے، یہ عید الاضحی کا دن ہے اور یہی حج اکبر کا دن ہے۔
حدیث نمبر: 15794
١٥٧٩٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: الحج الاكبر يوم يهراق فيه الدم، ويحل فيه الحرام] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حج اکبر سے مراد وہ دن ہے جس دن قربانی کی جاتی ہے اور احرام کو کھولا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 15795
١٥٧٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (١) سفيان عن عبد الملك بن عمير (وعياش) (٢) (العامري) (٣) أنهما سمعا ابن أبي أوفى يقول: الحج الأكبر يوم النحر (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی اوفی ارشاد فرماتے ہیں کہ حج اکبر سے مراد قربانی والا دن ہے۔
حدیث نمبر: 15796
١٥٧٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن حماد بن سلمة عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: الحج الأكبر يوم النحر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حج اکبر سے مراد قربانی کا دن ہے۔
حدیث نمبر: 15797
١٥٧٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن أبي جحيفة قال: الحج الأكبر يوم النحر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جحیفہ فرماتے ہیں کہ حج اکبر سے مراد قربانی کا دن ہے۔