کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات کعبہ کے اردگرد عمارت (بلند عمارت) بنانے کو ناپسند کرتے ہیں
حدیث نمبر: 15784
١٥٧٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون أن يبنوا حول الكعبة بناء يشرف عليها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام کعبہ کے ارد گرد ایسی عمارت بنانے کو ناپسند فرماتے تھے جو اس سے بلند ہو۔
حدیث نمبر: 15785
١٥٧٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن هشام بن عروة عن أبيه قال: كانوا يكرهون أن يبنوا بناءً عند الصفا والمروة ويطيلونه كي يبدو لهم البيت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام صفا ومروہ کے پاس بلند عمارتیں بنانے کو ناپسند فرماتے تھے تاکہ خانہ کعبہ ان پر ظاہر ہو (ان کو دور سے نظر آئے) ۔