کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص یوم النحر میں اگر طواف کریں تو کیا وہ رمل کرے گا؟
حدیث نمبر: 15747
١٥٧٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن هشام عن أبيه (قال) (١): لا رمل يوم النحر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ یوم النحر میں رمل نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 15748
١٥٧٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان (عن) (١) ابن (خُثيم) (٢) عن مجاهد قال: رأيته يرمل يوم النحر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن خثیم فرماتے ہیں کہ میں نے یوم النحر میں حضرت مجاہد کو رمل کرتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 15749
١٥٧٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي عدي عن ابن (جريج) (١) عن عطاء قال: ليس في (طواف النحر) (٢) رملان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ یوم النحر کے طواف میں رمل نہیں ہے۔