کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بچہ بھی انہی چیزوں سے اجتناب کرے گا جن چیزوں سے بڑا اجتناب کرتا ہے
حدیث نمبر: 15545
١٥٥٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: يصنع بالصبي في الإحرام ما يصنع بالرجل، ويبقى عليه الطيب ويطاف به (ويشهد به) (١) المناسك ويلبى (عنه) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ بچے کا احرام بھی اسی طرح بنایا جائے گا جس طرح بڑے کا بنایا جاتا ہے اور اس کو خوشبو سے دور رکھا جائے گا اور اس کے ساتھ طواف کیا جائے گا اور اس کو مناسک میں حاضر کیا جائے گا اور اس کی طرف سے تلبیہ پڑھا جائے گا۔
حدیث نمبر: 15546
١٥٥٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن عطاء مثله إلا أنه قال: لا يصلي عنه وإن شاءوا قمصوه، وإن شاءوا لم يقمصوه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے بھی اسی طرح منقول ہے، لیکن اس میں اس بات کا اضافہ ہے کہ بچہ سے نماز نہ پڑھائی جائے اور اگر وہ چاہیں تو اس کو قمیص پہنا دیں اور اگر چاہیں تو نہ پہنائیں۔
حدیث نمبر: 15547
١٥٥٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن علي بن صالح عن أبي إسحاق أن أبا بكر طاف بابن الزبير في خرقة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر صدیق نے حضرت عبد اللہ بن زبیر کے ساتھ ایک کپڑے میں طواف کیا۔
حدیث نمبر: 15548
١٥٥٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن العمري عن نافع عن ابن عمر عن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه عن عائشة أنهما كانا يجردان الصبيان في الحج، (ويطوفان) (١) بهم (بين) (٢) الصفا والمروة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا دونوں حضرات حج میں بچوں کو الگ کردیتے اور ان کے ساتھ صفا ومروہ میں چکر لگاتے۔
حدیث نمبر: 15549
١٥٥٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن (جريج) (١) عن عطاء قال يجتنب الصبي في (الإحرام) (٢) ما يجتنب الكبير من الزينة والطيب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ بچے کو احرام میں ان چیزوں سے اجتناب کروایا جائے گا جن چیزوں سے بڑا اجتناب کرتا ہے، یعنی زینت اور خوشبو دار چیزیں۔
حدیث نمبر: 15550
١٥٥٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن أبي الزبير عن جابر قال حججنا مع النبي ﷺ، ولبينا عن الولدان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر ارشاد فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کیا اور ہم بچوں کی طرف سے تلبیہ پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 15551
١٥٥٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي العميس عن القاسم أنه كان (يحرم) (١) بالصبيان ويجردهم عند (الإحرام) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم حج پر بچوں کے ساتھ نکلتے اور ان کو بغیر احرام والوں کے ساتھ الگ کردیتے۔
حدیث نمبر: 15552
١٥٥٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام بن عروة قال: كان عروة يحج بصبيانه ويجردهم عند الإحرام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ بچوں کے ساتھ حج کرتے اور احرام کے وقت ان کو علیحدہ کردیتے۔