کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص اس حال میں احرام باندھنے کا ارادہ کرے کہ اس کے پاس شکار ہو
حدیث نمبر: 15527
١٥٥٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن ليث عن مجاهد أن عليًّا رأى (مع) (١) بعض أصحابه (داجنا) (٢) من الصيد و (هم) (٣) محرمون فلم يأمرهم بإرساله (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بعض لوگوں کو دیکھا کہ ان کے پاس پالتو شکار ہے حالانکہ وہ حالت احرام میں تھے، پس آپ نے ان کو چھوڑنے کا حکم نہ دیا۔
حدیث نمبر: 15528
١٥٥٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكربن عياش عن ليث عن مجاهد قال: إذا أحرمت ومعك شيء من الصيد فخل سبيله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب آپ احرام باندھنے کا ارادہ کریں اور آپ کے پاس کوئی شکار وغیرہ ہو تو اس کا راستہ خالی کردو (اس کو چھوڑ دو ) ۔
حدیث نمبر: 15529
١٥٥٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن يزيد بن أبي زياد عن عبد اللَّه بن الحارث قال: كنا نحج ونترك عند أهلنا أشياء من الصيد ما نرسلها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حج کیا کرتے تھے اور ہمارے گھر والوں کے پاس شکار کے جانور موجود ہوتے تھے۔ ہم ان کو آزاد نہیں کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 15530
١٥٥٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص قال: سألت ابن جريج ما كان (عطاء) (١) يقول: في الرجل يخرج وقد خلف في منزله شيئًا من الصيد فيصيبه شيء؛ قال: يضمن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج سے دریافت کیا گیا کہ حضرت عطاء کیا فرماتے تھے کہ کوئی شخص نکلے اور اپنے گھر میں کوئی شکار وغیرہ چھوڑے اور اس شکار کو کوئی چیز ہلاک کر دے ؟ فرمایا کہ وہ شخص اس کا ضامن ہوگا۔
حدیث نمبر: 15531
١٥٥٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن يزيد عن حسن بن مسلم عن مجاهد عن ابن عباس قال: إذا أحرم وبيده شيء من الصيد، فليرسله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص احرام باندھنے لگے اور اس کے قبضہ میں کوئی شکار وغیرہ ہو تو اس کو چاہئے کہ اس کو چھوڑ دے۔
حدیث نمبر: 15532
١٥٥٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم قال: إذا أحرم وفي يده طير فليرسله.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص احرام باندھنے کا ارادہ کرے اور اس کے پاس کوئی پرندہ ہو تو اس کو چاہئے کہ اس کو چھوڑ دے۔