کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ: جب حج کا ارادہ کرو تو (احرام باندھتے وقت) کسی چیز کا نام نہ لو
حدیث نمبر: 15502
١٥٥٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن سلمة بن كهيل عن طاوس قال: لا عليك (أن لا) (١) تسمي حجًا ولا عمرة، يكفيك النية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ تم پر حج یا عمرہ کا نام لینا ضروری نہیں ہے، تمہاری نیت ہی تمہیں کافی ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 15503
١٥٥٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا ⦗٤٤٨⦘ أردت أن تحرم فلا تقل شيئًا، إنما عليك ما عقدت عليه (بنيتك) (١) من حج أو عمرة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب احرام باندھنے کا ارادہ کرو تو کسی چیز کا نام نہ لو، بیشک آپ پر وہی لازم ہوگا جس کی آپ نے نیت کی حج یا عمرہ میں سے۔
حدیث نمبر: 15504
١٥٥٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: يكفيك النية في الحج والعمرة إذا أردت أن تحرم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ آپ کے لیے حج یا عمرہ کی نیت کافی ہوجائے گی جب آپ احرام باندنے کا ارادہ کرو۔
حدیث نمبر: 15505
١٥٥٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن سالم عن سعيد قال: حججت مع ناس من أصحاب عبد اللَّه فلم يكونوا يسمون حتى يشارفوا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ کے کچھ ساتھیوں کے ساتھ حج کیا انھوں نے احرام باندھتے وقت کوئی نام وغیرہ نہیں لیا یہاں تک کہ وہ بوڑھے ہوگئے (یعنی بڑھاپے ان کا یہی عمل رہا) ۔
حدیث نمبر: 15506
١٥٥٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن عطاء قال: تجزئه النية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس کے لیے نیت کافی ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 15507
١٥٥٠٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن أشعث عن الحسن أنه سئل عن رجل فرض الحج والعمرة غير أنه لا يتكلم بهما، (١) إنه قال: ما أراد ونوى، وكان يأمره أن يسمي] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے حج وعمرہ کو اپنے اوپر لازم کرلیا مگر اس نے ان دونوں کا نام نہیں لیا ؟ آپ نے فرمایا کہ جس کی اس نے نیت کی اور ارادہ کیا وہی ہوگا اور وہ حکم دیتے تھے کہ وہ نام لے۔
حدیث نمبر: 15508
١٥٥٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن إسحاق مولى آل عمر عن سعيد بن جبير قال: (تكفيه) (١) النية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اس کے لیے نیت ہی کافی ہے۔
حدیث نمبر: 15509
١٥٥٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: تكفيه النية.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس کے لیے نیت ہی کافی ہوجائے گی۔