کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جو حضرات طواف کے چکروں کو گنتے تھے
حدیث نمبر: 15288
١٥٢٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأوزاعي عن رجل لم يكن ⦗٣٨٩⦘ يسمه عن عبد الرحمن بن عوف أنه كان يطوف مع النبي ﷺ فقال له: كم تعد؟ ثم قال: إنما سألتك لتحفظ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن عوف نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ طواف فرما رہے تھے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ سے فرمایا : کتنے چکر ہوگئے ہیں ؟ پھر (بعد میں) فرمایا کہ میں نے تجھ سے اس لیے پوچھا تھا تاکہ تو اچھی طرح یاد کرلے (چکروں کو) ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15288
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15288، ترقيم محمد عوامة 14878)
حدیث نمبر: 15289
١٥٢٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) مروان بن معاوية عن صالح بن (درهم) (٢) قال: سمعت عبد اللَّه بن عمر وسئل عن السعي بين الصفا والمروة فقال بن عمر للسائل: (افتتح بالصفا) (٣) (واختم) (٤) (بالمروة) (٥) فإن خشيت أن لا تحصي، فخذ معك أحجارًا أو حصيات فألق بالصفا واحدة وبالمروة أخرى (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے صفا ومروہ کی سعی کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے سوال کرنے والے سے فرمایا : صفا سے چکر (سعی) شروع کر اور مروہ پر ختم کر اور اگر چکروں کے بھول جانے کا اندیشہ ہو تو اپنے ساتھ چھوٹے پتھر یا کنکریاں لے لو اور ایک کنکری صفا پر اور دوسری کنکری مروہ پر ڈال دو (اس طرح گننے میں آسانی ہوگی) ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15289
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15289، ترقيم محمد عوامة 14879)
حدیث نمبر: 15290
١٥٢٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن شعبة عن أبي بشر أن سعيد بن جبير رأى امرأة تطوف بيدها حصيات (تعد) (١) الطواف، فضرب يدها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر نے ایک خاتون کو دیکھا جو طواف کر رہی تھی اور اس کے ہاتھ میں کنکریاں تھیں جن سے وہ (طواف کے چکروں کو شمار کر رہی تھی) آپ نے اس کے ہاتھ پر (زور سے) مارا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15290
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15290، ترقيم محمد عوامة 14880)
حدیث نمبر: 15291
١٥٢٩١ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) وكيع عن سفيان عن أبي الهيثم عن إبراهيم قال: كنا نطوف وعلينا (خواتيمنا) (٢) نحفظ (بها) (٣) الأسباع.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب ہم طواف کے چکر لگاتے تو ہمارے پاس انگوٹھیاں ہوتیں جن کو ہم اپنی انگلیوں میں ڈال کر شمار کرتے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15291
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15291، ترقيم محمد عوامة 14881)