حدیث نمبر: 15261
١٥٢٦١ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا جرير عن هشام بن عروة عن أبيه قال: إذا اضطر المحرم إلى لبس (الخفين) (١) خرق ظهورهما وترك فيهما (قدر) (٢) ما (يستمسك) (٣) رجلاه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ محرم اگر موزے پہننے کی طرف مجبور کردیا جائے تو ہ موزے کے او پر والے حصہ کو پھاڑ دے اور اس میں اتنی جگہ چھوڑ دے جس میں اس کے پاؤں ٹھہر جائیں۔
حدیث نمبر: 15262
١٥٢٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: إذا اضطر المحرم إلى الخفين خرقهما وترك فيهما قدر الشراك، و (يقطعهما) (١) من قبل كعبيه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب محرم موزے پہننے پر مجبور ہوجائے تو وہ ان کو پھاڑ لے اور تسمہ کی بقدر جگہ چھوڑ دے اور ان کو ٹخنے کی طرف سے کاٹ لے۔
حدیث نمبر: 15263
١٥٢٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: قال نافع: يقطع الخفين أسفل من الكعبين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ موزوں کو ٹخنے کے نیچے سے کاٹ لے۔
حدیث نمبر: 15264
١٥٢٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن عثمان بن غياث عن عكرمة قال: يتخفف إذا لم يجد نعلين قال: قلت: أيشقهما؟ قال: إن اللَّه لا يحب الفساد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب جوتے نہ ملیں تو موزے پہن لے، راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کیا ان کو پھاڑ دے ؟ آپ نے فرمایا : بیشک اللہ تعالیٰ فساد کو پسند نہیں فرماتا۔
حدیث نمبر: 15265
١٥٢٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن أشعث عن الحسن أنه (كان) (١) يرخص للمحرم أن يلبس خفين ليسا بمقطوعين.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ محرم کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ ایسے موزے پہن لے جو کٹے ہوئے نہ ہوں۔
حدیث نمبر: 15266
١٥٢٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن نافع عن ابن عمر أن النبي ﷺ قال: "إن لم يجد نعلين لبس الخفين أسفل من الكعبين" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب جوتے نہ ملیں تو وہ ایسے موزے پہن لے جو ٹخنے سے نیچے ہوں۔