کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات حج کے مہینے کے علاوہ حج کے لیے احرام باندھنے کو ناپسند کرتے ہیں
حدیث نمبر: 15243
١٥٢٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث (عن حجاج) (١) عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس قال: من السنة (أن لا) (٢) يهل بالحج إلا في أشهر الحج (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سنت طریقہ یہ ہے کہ حج کے لیے احرام اشھر حج ہی میں باندھا جائے۔
حدیث نمبر: 15244
١٥٢٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن ابن جريج عن أبي الزبير عن جابر قال: لا يحرم بالحج إلا في أشهر الحج (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر ارشاد فرماتے ہیں کہ حج کے لیے احرام حج کے مہینوں میں ہی باندھے۔
حدیث نمبر: 15245
١٥٢٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن ليث عن عطاء وطاوس ومجاهد قالوا: لا يحرم بالحج إلا في أشهر الحج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد بھی یہی فرماتے ہیں۔
حدیث نمبر: 15246
١٥٢٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (محمد) (١) بن فضيل عن خصيف قال: قدم ⦗٣٨٠⦘ رجل من أهل خراسان قد أحرم بالحج (في) (٢) غير أشهر الحج (فقال) (٣) له عطاء: اجعلها عمرة فإنه ليس لك حج فإن اللَّه يقول: ﴿الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ﴾ [البقرة: ١٩٧].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خصیف سے مروی ہے کہ خراسان کا ایک شخص اشھر حج کے علاوہ حج کے لیے احرام باندھ کر آیا، حضرت عطاء نے اس سے فرمایا اس کو عمرہ میں تبدیل کر دے تیرا حج نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : { اَلْحَجُّ اَشْھُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ فَمَنْ فَرَضَ فِیْھِنَّ الْحَجَّ }۔
حدیث نمبر: 15247
١٥٢٤٧ - (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي رواد عن عطاء قال: قدم رجل مهلًا بالحج في غير أشهر الحج) (١)، فأمره عطاء أن يجعلها عمرة.
مولانا محمد اویس سرور
ایک شخص اشھر حج کے علاوہ حج کے لیے احرام باندھ کر آیا تو حضرت عطاء نے اس کو فرمایا کہ اس کو عمرہ بنا دے۔
حدیث نمبر: 15248
١٥٢٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك وهشيم عن مغيرة عن إبراهيم في رجل أهل بالحج في غير أشهر الحج، قال شريك: يمضي، وقال هشيم: يلزمه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے مروی ہے کہ ایک شخص اشھر حج کے علاوہ احرام باندھ کر آیا تو حضرت شریک نے فرمایا کہ وہ جاری رکھے گا اور حضرت ھشیم نے فرمایا یہ اس پر لازم ہوگیا۔
حدیث نمبر: 15249
١٥٢٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن يزيد الدالاني عن الشعبي قال: يحل أو يهل بعمرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ وہ حلال ہوگا عمرہ کے ساتھ یا وہ احرام باندھے گا عمرہ کے ساتھ۔
حدیث نمبر: 15250
١٥٢٥٠ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق قال: كان ابن أبي (نعم) (٢) يهل بالحج في غير أشهر الحج، فقال عمرو بن ميمون: لو أدرك هذا أصحاب محمد (٣) لرجموه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ابو نعیم نے اشھر حج کے علاوہ حج کے لیے احرام باندھا، حضرت عمرو بن میمون نے فرمایا کہ اگر صحابہ کرام اس کو پالیتے تو اس کو رجم کردیتے۔
حدیث نمبر: 15251
١٥٢٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب أن أبا الحكم البجلي كان يهل بالحج في غير أشهر الحج، قال: فلقيه عكرمة فقال: أنت رجل (سوء) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے کہ ابو الحکم البجلی نے اشھر حج کے علاوہ حج کے لیے احرام باندھا، ان سے حضرت عکرمہ کی ملاقات ہوئی تو آپ نے فرمایا کہ تو برا آدمی ہے۔