حدیث نمبر: 15179
١٥١٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن عبيد اللَّه بن أبي زياد قال: رأيت مجاهدًا وسعيد بن جبير وعطاء إذا استلموا الركن (اليماني) (١) قبّلوا أيديهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن ابو زیاد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد، حضرت سعید بن جبیر اور حضرت عطاء کو دیکھا کہ آپ نے رکن یمانی کا استلام کیا اور اپنے ہاتھوں کو بوسہ دیا۔
حدیث نمبر: 15180
١٥١٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن طارق قال: رأيت علي بن حسين يلتزم الركن اليماني.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طارق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا آپ نے رکن یمانی کو لازم پکڑا (اس کے ساتھ چمٹے رہے) ۔