حدیث نمبر: 15163
١٥١٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن عاصم عن لاحق بن حميد قال: صليت الفجر إلى جنب ابن عمر وراحلته موقوفة، فلم انظر إلى الشمس على (قلة) (١) الجبل ركب راحلته ثم غدا إلى عرفات (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لاحق بن حمید فرماتے ہیں کہ میں نے فجر کی نماز حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پہلو میں ادا کی، ان کی سواری کھڑی تھی، جب سورج کی طرف دیکھا تو وہ سر پر پہنچ چکا تھا، آپ سواری پر سوار ہوئے اور عرفات کی طرف چل پڑے۔
حدیث نمبر: 15164
١٥١٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو قال: أخبرني من رأى ابن عباس يأتي عرفة بسحر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے خبر دی جس نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ آپ صبح سویرے عرفات تشریف لائے۔
حدیث نمبر: 15165
١٥١٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن ابن أبي مليكة عن عبد اللَّه بن عمرو قال: أما إبراهيم فإنه (بات) (١) بمنى حتى إذا أصبح وطلع حاجب ⦗٣٦٢⦘ الشمس (سار) (٢) حتى نزل منزله من عرفة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ نے منیٰ میں رات گزاری، پھر صبح ہوئی اور سورج کی کرنیں طلوع ہوئیں تو آپ چلے اور عرفات میں اپنی جگہ پر قیام فرمایا۔
حدیث نمبر: 15166
١٥١٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه عن (جابر) (١) أن النبي ﷺ صلى بمنى الفجر، ثم مكث قليلًا حتى طلعت الشمس ثم سار (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فجر کی نماز منیٰ میں ادا فرمائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ دیر آرام کیا یہاں تک کہ جب سورج طلوع ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفات کی طرف چل پڑے۔
حدیث نمبر: 15167
١٥١٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا صليت الفجر (فسر) (١) إلى عرفات فأنزل منازل الناس: الأراك وغيره من منازلهم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم فجر کی نماز ادا کرلو تو پھر عرفات کی طرف چلو، اور لوگوں کی جگہوں پر اترو، مقام الاراک یا دوسرے مقامات پر۔
حدیث نمبر: 15168
١٥١٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن ابن (جريج) (١) عن عطاء قال: رأيت الأئمة أئمة الموسم يتحرون (بغدوهم) (٢) إلى عرفات طلوع الشمس، ولا أراهم تحروا به إلا فعل نبيهم ﷺ (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حج کے زمانہ کے ائمہ کو دیکھا کہ وہ طلوع شمس تک عرفات میں ٹھہرتے تھے اور میں نے ان کو ٹھہرتے ہوئے نہیں دیکھا مگر ان کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فعل کی وجہ سے (کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اسی طرح کیا تھا) ۔
حدیث نمبر: 15169
١٥١٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أفلح قال: صليت مع القاسم الفجر بمنى، ثم مكث ساعة ثم ارتحل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ میں نے فجر کی نماز حضرت قاسم کے ساتھ منیٰ میں ادا کی، پھر کچھ دیر ٹھہرے اور پھر عرفات کی طرف چل پڑے۔
حدیث نمبر: 15170
١٥١٧٠ - حدثنا أبو بكر (قال: حدثنا) (١) عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن العلاء بن المسيب عن أبيه قال: لا يخرج من منى إلى عرفات حتى يصلي بمنى الغداة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت المسیب فرماتے ہیں کہ منیٰ سے عرفات کی طرف نہیں نکلا جائے گا جب تک کہ فجر کی نماز منیٰ میں نہ ادا کرلی جائے۔