کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: محرم اگر حلال شخص کا شکار کیا ہوا جانور کھا لے
حدیث نمبر: 15069
١٥٠٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير وأبو الأحوص عن عبد العزيز بن رفيع عن عبد اللَّه بن أبي قتادة قال: كان أبو قتادة في نفر محرمين وأبو قتادة محل، فرأى أصحابه حمارًا (وحشيًّا) (١) فلم (يؤذنوه) (٢) حتى أبصره، فاختلس من بعضهم سوطًا (فصرعه) (٣) فأكلوا (وحملوا) (٤) منه، فلقوا رسول اللَّه ﷺ فسألوه (عنه) (٥) فقال: "هل أشار إليه أحد منكم؟ " قالوا: لا، قال: "فكلوا" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ابو قتادہ سے مروی ہے کہ حضرت ابو قتادہ احرام والے لوگوں کے ساتھ تھے اور وہ خود محرم نہ تھے، ان کے ساتھیوں نے جنگلی گدھا دیکھا، ان کے ساتھیوں نے گدھے کی طرف نشاندہی نہ کی لیکن انہوں نے خود اسے دیکھ لیا۔ پس انھوں نے ان میں سے بعض کا کوڑا اٹھایا اور اس کو پچھاڑ دیا، پھر انھوں نے اس کو کھایا اور اپنے ساتھ اس کا گوشت اٹھا بھی لیا، پھر ان کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات ہوئی تو انھوں نے اس کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کہ کیا تم میں سے کسی نے اس شکار کی طرف اشارہ کیا تھا ؟ لوگوں نے عرض کیا کہ نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پھر اس میں سے کھاؤ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15069
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح كما أخرجه البخاري (١٨٢٤)، ومسلم (١١٩٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15069، ترقيم محمد عوامة 14678)
حدیث نمبر: 15070
١٥٠٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن ابن جريج عن محمد بن المنكدر عن معاذ بن عبد الرحمن عن أبيه قال: كنا مع طلحة بن ⦗٣٤٠⦘ (عبيد) (١) اللَّه في الحج، ونحن محرمون قال: فأهدي لنا طائر وطلحة نائم قال: (فمنا) (٢) من أكل ومنا من تورع فلم (يأكل) (٣) فلما استيقظ طلحة ذكروا ذلك له قال: (فوفق) (٤) من أكله وقال: (أكلناه) (٥) مع رسول اللَّه ﷺ (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ ہم سفر حج میں حضرت طلحہ بن عبید اللہ کے ساتھ تھے اور ہم لوگ حالت احرام میں تھے، ہمارے پاس ایک پرندہ (شکار کیا ہوا) ھدیہ لایا گیا، حضرت طلحہ آرام فرما رہے تھے، ہم میں سے بعض نے تو اس کو کھایا اور بعض رکے رہے اور اس کو نہ کھایا، حضرت طلحہ بیدار ہوئے تو لوگوں نے آپ سے اس کا ذکر کیا، آپ نے کھانے والوں کو درست کہا، اور فرمایا : ہم نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کھایا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15070
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ صرح ابن جريج بالتحديث عند مسلم، أخرجه مسلم (١١٩٧)، وابن حبان (٣٩٧٣).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15070، ترقيم محمد عوامة 14679)
حدیث نمبر: 15071
١٥٠٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد (بن العوام) (١) عن يونس عن الحسن أن عمر بن الخطاب كان لا يرى بأسًا بلحم الطير إذا (صيد) (٢) لغيره، يعني في الإحرام (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن خطاب ایسے پرندے کا گوشت کھانے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے جس کو محرم کے علاوہ کسی دوسرے شخص نے شکار کیا ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15071
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15071، ترقيم محمد عوامة 14680)
حدیث نمبر: 15072
١٥٠٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن سالم قال: سمعت أبا هريرة (يقول) (١): (لما) (٢) قدمت من البحرين لقيني قوم من أهل العراق فسألوني عن الحلال يصيد الصيد (فيأكله) (٣) الحرام، فأفتيتهم بأكله فقدمت على عمر فسألته عن ذلك فقال: لو أفتيتهم بغيره ما أفتيت (أحدًا) (٤) ابدًا (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب میں بحرین سے واپس آیا تو مجھے اھل عراق کی ایک قوم ملی، انھوں نے مجھ سے پوچھا کہ حلال شخص کا شکار کیا ہوا جانور محرم کھا سکتا ہے ؟ میں نے ان کو کھانے کا فتویٰ دیا، پھر میں حضرت عمر کے پاس آیا اور آپ سے اس کے متعلق رائے لی ؟ آپ نے فرمایا (کہ تو نے صحیح فتویٰ دیا) اگر تو ان کو اس کے علاوہ کوئی فتویٰ دیتا تو تجھ سے کوئی بھی کبھی بھی فتویٰ نہ لیتا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15072
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ أسامة صدوق.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15072، ترقيم محمد عوامة 14681)
حدیث نمبر: 15073
١٥٠٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه أن الزبير ابن العوام كان يتزود (صفيف) (١) الوحش وهو محرم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ سے مروی ہے کہ حضرت زبیر بن العوام حالت احرام میں حمار وحشی کے خشک گوشت کا زاد راہ (توشہ) اختیار کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15073
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15073، ترقيم محمد عوامة 14682)
حدیث نمبر: 15074
١٥٠٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن يونس عن الحسن.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت عطاء اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے کہ حلال شخص کا شکار کیا ہوا جانور محرم کھالے، جب کہ اس شخص نے اس کے لیے اور اس کے ہتھیار سے شکار نہ کیا ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15074
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15074، ترقيم محمد عوامة 14683)
حدیث نمبر: 15075
١٥٠٧٥ - (و) (١) عبد الملك عن عطاء أنهما لم (يكونا) (٢) يريان بأسا بأكل المحرم ما (أصاب) (٣) الحلال، إذا كان لم يصده من (أجله) (٤)، أو (قالا: له) (٥).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15075
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15075، ترقيم محمد عوامة ---)
حدیث نمبر: 15076
١٥٠٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن يونس بن أبي إسحاق عن أبيه عن (سعد) (١) بن عياض قال: سئل ابن مسعود عن قوم محرمين لقوا قومًا حلالًا معهم لحم صيد فإما باعوهم وإما أطعموهم؟ فقال: لا بأس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسعود سے دریافت کیا گیا کہ محرم جماعت کی بغیر احرام والی جماعت سے ملاقات ہوئی اور ان کے پاس شکار کیا ہوا جانور کا گوشت ہو، تو کیا یہ اس سے خرید لے یا وہ ان کو کھلا دیں ؟ آپ نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15076
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15076، ترقيم محمد عوامة 14684)
حدیث نمبر: 15077
١٥٠٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن قرة (بن خالد) (١) (عن) (٢) يزيد ابن عبد اللَّه بن الشخير (قال) (٣) رجل: اشترينا رِجْلَ حمار ونحن محرمون ⦗٣٤٢⦘ من قوم حلال قال: فمررنا (بأبي ذر) (٤) فسألناه فقال: (لا) (٥) أراكم (فجرتم) (٦)، لا بأس به (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن عبد اللہ بن الشخیر سے مروی ہے کہ ایک شخص فرماتے ہیں کہ ہم نے حلال جماعت سے حالت احرام میں حمار کی ٹانگ خریدی، پھر ہم حضرت ابو ذر کے پاس سے گزرے تو ہم نے ان سے سوال کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ میرا نہیں خیال کہ تم نے کوئی گناہ کا کام کیا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15077
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15077، ترقيم محمد عوامة 14685)