کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات منیٰ کی راتیں مکہ مکرمہ گزارنے کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 15001
١٥٠٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أن العباس بن عبد المطلب استأذن رسول اللَّه ﷺ أن يبيت بمكة ليالي منى، فأذن له من أجل سقايته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضرت عباس بن عبد المطلب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منیٰ کی راتیں مکہ مکرمہ میں گزارنے کی اجازت چاہی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اجازت عطا فرما دی ان کے حاجیوں کو پانی پلانے کی ذمہ داری کی وجہ سے۔
حدیث نمبر: 15002
١٥٠٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب قال: أخبرنا إبراهيم بن نافع قال: أخبرنا عمرو بن دينار عن عكرمة عن ابن عباس قال: إذا رميت الجمار فبت حيث شئت (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جب تم نے جمرات کی رمی کرلی تو جہاں چاہو رات گزارو۔
حدیث نمبر: 15003
١٥٠٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب قال: أخبرنا إبراهيم بن نافع قال: حدثنا ابن أبي نجيح عن عطاء قال: لا بأس أن يبيت الرجل بمكة (ليالي منى) (١) إذا كان في (ضيعته) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں جس شخص کی جاگیر مکہ ہو اگر وہ منیٰ کی راتیں مکہ مکرمہ میں گزار لے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔