حدیث نمبر: 14922
١٤٩٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه أن عليًا كان ينهى النساء عن النقاب وهن حرم، ولكن يسدلن (الثوب) (١) (على) (٢) وجوههن سدلا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عورتوں کو حالت احرام میں نقاب کرنے سے منع فرمایا : لیکن وہ اپنے چہروں پر کپڑا لٹکا سکتی ہیں۔
حدیث نمبر: 14923
١٤٩٢٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن ابن طاوس عن أبيه قال: ترد المرأة المحرمة الثوب على وجهها ولا تنتقب] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ محرمہ عورت کپڑے کو چہرے پر لٹکا لے لیکن نقاب نہ کرے۔
حدیث نمبر: 14924
١٤٩٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن يحيى وعبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر (قال) (١): لا تنتقب المحرمة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ محرمہ عورت نقاب نہ کرے۔
حدیث نمبر: 14925
١٤٩٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن أم شبيب عن عائشة أنها كرهت النقاب للمحرمة والكحل، ورخصت في (الخفين) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے محرمہ عورت کے لیے نقاب اور سرمہ کو ناپسند کیا، اور موزے پہننے کی اجازت دی۔
حدیث نمبر: 14926
١٤٩٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) عبدة بن (سليمان) (٢) عن (عبيد اللَّه) (٣) نافع عن ابن عمر أنه كان يكره للمحرمة النقاب والقفازين (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما محرمہ عورت کے لیے نقاب اور دستانوں کے استعمال کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 14927
١٤٩٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا العقدي عن أفلح عن القاسم (قال) (١): لا تنتقب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ محرمہ خاتون نقاب نہ اوڑھے۔
حدیث نمبر: 14928
١٤٩٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا عن النقاب للمحرمة (فكرهاه) (١) (وقالا) (٢): تخرج وجهها للَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے محرمہ عورت کے نقاب کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ دونوں نے اس کو ناپسند فرمایا اور فرمایا کہ اللہ کے لیے اپنے چہرے کو ظاہر کرے گی۔
حدیث نمبر: 14929
١٤٩٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يعلى بن عبيد عن محمد بن إسحاق عن نافع عن ابن عمر قال: سمعت النبي ﷺ (ينهى) (١) عنه يعني النقاب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نقاب اوڑھنے سے (محرمہ خاتون کو) منع فرماتے ہوئے سنا۔